قومی خبریں

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے خواجہ غریب نواز کی مزار پر چڑھانے کے لیے چادر کی روانہ

عمران پرتاپ گڑھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت یہ چادر 27 جنوری کو خواجہ غریب نواز کی مزار شریف پر کانگریس پارٹی کی جانب سے پیش کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے کی طرف سے چادر اجمیر شریف کے لیے روانہ</p></div>

کانگریس صدر کھڑگے کی طرف سے چادر اجمیر شریف کے لیے روانہ

 

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

خواجہ غریب نواز کا 811واں عرس جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ اس موقع پر سیاستدانوں کے ذریعہ چادر پیش کیے جانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی طرف سے بھی خواجہ غریب نواز کی قبر پر چادر پیش کی جائے گی اور یہ چادر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کے روز راجیہ سبھا رکن اور کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کے حوالے کر دی۔ عمران پرتاپ گڑھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت یہ چادر 27 جنوری کو خواجہ غریب نواز کے عرس پر کانگریس پارٹی کی جانب سے پیش کریں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل اجمیر میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی قبر پر چادر پیشی ہوئی۔ یہ چادر ہرے رنگ کی مخملی چادر تھی جسے راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خاں بدھوالی لے کر پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ سابق وزیر نسیم اختر، سابق رکن اسمبلی گوپال باہیتی، اجمیر ڈیری سربراہ رام چندر چودھری کے علاوہ کئی عہدیدار اور کانگریس لیڈران موجود رہے۔ مزار شریف پر چادر و عقیدت کے پھول پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کی طرف سے بھیجا گیا پیغام بھی پڑھا گیا۔ اس پیغام میں بتایا گیا کہ ملک میں خواجہ غریب نواز بھائی چارہ کو فروغ دینا چاہتے تھے اور وہ خیر سگالی کا پیغام عام کرتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined