قومی خبریں

کانگریس صدر کھڑگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے سماجی تحفظ، مناسب تنخواہ و مزدوروں کے لیے کئی قانون بنائے، بدقسمتی سے ایک دہائی میں پی ایم مودی نے لیبر ایکٹ کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے فلاحی منصوبوں کو بھی کمزور کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ملکا رجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ملکا رجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔ آج لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس میں مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے اس موقع پر کانگریس کی 15 گارنٹیوں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ یہ کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں کھڑگے نے پی ایم مودی پر الزام لگایا کہ انھوں نے سبھی لیبر ایکٹ کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے فلاحی منصوبوں کو بھی کمزور کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی نے سماجی تحفظ، مناسب تنخواہ اور مزدوروں کی حالت میں بہتری کے لیے کئی قانون بنائے۔ بدقسمتی سے اس ایک دہائی میں وزیر اعظم مودی نے سبھی لیبر ایکٹس کے ساتھ ساتھ مزدوروں سے متعلق فلاحی منصوبوں کو بھی کمزور کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ منریگا مزدوروں کو ان کی پوری مزدوری نہیں مل رہی ہے اور ریاستی حکومت کو مستقل پیسہ بھی جاری نہیں کیا جاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے ذریعہ دی گئی گارنٹیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے کسان نیائے، یوا نیائے، مہیلا نیائے کے لیے 15 گارنٹی کا اعلان کیا ہے۔ ہر ’نیائے‘ (انصاف) کے پانچ نکات ہیں جس سے یہ سماجی، معاشی و سیاسی انصاف فراہم کرنے کے لیے 15 نیائے بنتے ہیں۔ آج ہم مزید پانچ گارنٹی کا اعلان کرتے ہیں جس میں ’شرمک نیائے‘ اور ’حصہ داری نیائے‘ شامل ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined