بی جے پی کے سرکردہ لیڈران لگاتار کانگریس کے انتخابی وعدوں اور منصوبوں پر انگلی اٹھاتے رہتے ہیں۔ مہاراشٹر و جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر انتخابی ریلیوں میں پی ایم مودی سمیت بی جے پی کے دیگر بڑے لیڈران الزام لگا رہے ہیں کہ کانگریس نے جن ریاستوں میں حکومت بنائی ہے وہاں اپنی گارنٹیوں یعنی وعدوں کو نہیں نبھایا۔ لیکن کانگریس صدر کھڑگے نے ان سبھی الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے آج پریس کے سامنے سچائی کھول کر رکھ دی۔
Published: undefined
آج ناگپور میں کانگریس صدر کھڑگے نے بی جے پی کے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کہتی ہے کہ کانگریس والے صرف منصوبے لاتے ہیں، لیکن انھیں نافذ نہیں کرتے۔ یہ سراسر جھوٹ ہے، میں آپ کو ثبوت دیتا ہوں۔‘‘ اس کے بعد کانگریس صدر نے کچھ حقائق میڈیا کے سامنے رکھے جو اس طرح ہیں:
کرناٹک میں ’گرہ جیوتی یوجنا‘ کے بجٹ میں 9 ہزار 657 کروڑ روپے الاٹ کیے، جس میں 5 ہزار 164 کروڑ روپے خرچ ہوا ہے۔
کرناٹک میں خواتین کو مفت بس سہولت دینے والی ’شکتی اسکیم‘ کے لیے ہم نے 5 ہزار 15 کروڑ روپے دیے، جس میں ابھی تک 2 ہزار 709 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
’گرہ لکشمی یوجنا‘ کے ذریعہ سے ہم گھر کی خاتون مکھیا کو ہر مہینے 2000 روپے دے رہے ہیں، جس کا بجٹ 28 ہزار 608 کروڑ دیا، جس میں 13451 کروڑ روپے خرچ ہوا۔
ہم نے ’اَنّ بھاگہی‘ کا بجٹ 8080 کروڑ روپے کر دیا، جس میں ہم نے 2582 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
’یوا ندھی‘ کے لیے ہم نے 650 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے، جس میں تقریباً 108 کروڑ روپے خرچ ہوا ہے۔
Published: undefined
ان حقائق کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی پر گمراہی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی جھوٹ بول کر ہر جگہ گمراہی پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔ جب کانگریس اپنے منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے تو پہلے وہ اس کی برائی کرتے ہیں، پھر ہمارے منصوبوں کی ہی نقل کرنے لگتے ہیں۔ جب راہل گاندھی جی آئین بچانے کی بات کرتے ہیں، تو نریندر مودی اور ان کے لوگ ان کے خلاف بولنے لگتے ہیں۔ بی جے پی کے لوگ کبھی کہتے ہیں کہ ہم آئین کی لال کتاب دکھا کر اربن نکسل کو فروغ دے رہے ہیں، تو کبھی کہتے ہیں آئین کی کتاب میں خالی صفحات ہیں۔ یہ لوگ چھوٹی باتوں کو اچھال کر ایشو بناتے ہیں اور ملک کے حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔‘‘
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے کانگریس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرنے والے پی ایم مودی کو ہی جھوٹا قرار دیا اور اس کے لیے مثالیں بھی پیش کیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’انھوں نے کہا ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں دیں گے، بیرون ممالک سے بلیک منی لائیں گے، سب کے اکاؤنٹ میں 15-15 لاکھ آئے گا، نوٹ بندی سے بلیک منی ختم ہوگا۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ نریندر مودی اپنے ان وعدوں کو پورا نہیں کر پائے۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی لیڈران کے ذریعہ کی جانے والی شعلہ بیانیوں پر بھی کانگریس صدر کھڑگے نے حملہ کیا۔ پریس کے سامنے انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کے لوگ اشتعال انگیز تقریر کے ذریعہ لوگوں کو ایشوز سے بھٹکاتے ہیں۔ ان کا کوئی لیڈر بولتا ہے ’بنٹیں گے تو کٹیں گے‘، کوئی بولتا ہے ’ایک ہیں تو سیف ہیں‘۔ سچائی یہ ہے کہ بانٹنے والے بھی آپ ہیں اور کاٹنے والے بھی آپ ہیں... لیکن قصوروار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر کھڑگے نے اس موقع پر مہاراشٹر کے موجودہ حالات پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری، کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور نشے سے جڑے کئی بڑے مسائل ہیں۔ مہاراشٹر پہلے نظامِ قانون، انصاف اور روزگار کے لیے جانا جاتا تھا، لیکن ریاست میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد ساری چیزیں بدل گئی ہیں۔ جس طرح کی حکومت ہونی چاہیے، وہ دیکھنے کو نہیں مل رہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined