نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر کسانوں کے ساتھ فریب، دھوکہ دہی اور منافقت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ’’پی ایم مودی اور ان کی حکومت کسانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے اور سرکاری سطح پر جھوٹی اور غلط تشہیر کرکے کسانوں کی اصل صورتحال کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘
Published: undefined
پی ایم مودی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے کسانوں سے مخاطبت کا تذکرہ کرتے ہوئے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ’’انہوں نے (پی ایم مودی نے) وہاں بھی اصلیت اور حقائق چھپائے ہیں اور یہ نہیں بتایا کہ ان کی حکومت پہلے سے ہی کسانوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔‘‘ کانگریس ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی جی کو مدھیہ پردیش کے کسانوں کو یہ بھی بتانا چاہئے تھا کہ ان کی حکومت نے جو ن 2017میں پارلیمنٹ میں اعلان کردیا تھا کہ کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو اس نے کسانوں کا 72 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا تھا۔
Published: undefined
پی ایم مودی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے کسانوں سے خطاب کیے جانے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کی باتوں کو ’جھوٹ‘ ٹھہراتے ہوئے پہلے بھی کئی مرتبہ حملہ کیا ہے اور آج کیے گئے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’عادت کے مطابق مودی جی نے آج پھر استیاگرہ کیا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کسانوں کی بات سنو، زراعت مخالف قانون واپس لو!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز