قومی خبریں

ہریانہ: میوات کی تمام سیٹوں پر کانگریس کا قبضہ، تین مسلم امیدوار کامیاب

میوات کے تین رہنما ایسے تھے جنہوں نے بی جے پی کا دامن تھاما ، ان میں سے ذاکر اور نسیم کو ہار کا سمنا کرنا پڑا جبکہ رئیس خان کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، وہ آزاد امید وار کے طور پر بھی ہار گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ کے مسلم اکثریتی ضلع نوح (میوات ) میں کانگریس امیدواروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہاں کی تینوں سیٹوں سے اس کے امیدوار جیت گئے ہیں۔ کانگریس کے جیتنے والے تمام امیدوار مسلمان ہیں اور ’میو برادری ‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔

Published: 25 Oct 2019, 4:11 PM IST

سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں میوات کی دو سیٹوں پر آئی این ایل ڈی (انڈین نیشنل لوک دل) جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے میوات سے دو مسلم امیدوار کو میدان میں اتارا تھا اور دونوں کو ہی ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: 25 Oct 2019, 4:11 PM IST

نوح

نوح اسمبلی سیٹ سے بی جے پی نے حال ہی میں آئی این ایل ڈی کا ساتھ چھوڑ کر آنے والے یاسین خان خاندان سے تعلق رکھنے والے ذاکر حسین کو امیدوار بنایا تھا۔ ذاکر حسین کو کانگریس کے آفتاب احمد نے 4038 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ذاکر حسین نے آفتاب احمد کو 32796 ووٹوں سے ہرایا تھا۔

Published: 25 Oct 2019, 4:11 PM IST

فیروز پور جھرکہ

فیروز پور جھرکہ سیٹ پر کانگریس نے ممن خان نے جیت حاصل کی ہے اور بی جے پی کے امیدوار نسیم احمد کو 37004 ووٹوں سے ہرایا ہے ۔ نسیم احمد نے سال 2014 میں آئی این ایل ڈی امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔

Published: 25 Oct 2019, 4:11 PM IST

پونہانہ

میوات کی پونہانہ سیٹ سے کانگریس کے محمد الیاس نے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے آزاد امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی رئیس خان کو محض 816 ووٹوں سے شکست دی۔ واضح رہے کہ رئیس خان 2014 میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترے تھے اور انہوں نے محمد الیاس کو شکست دی تھی۔ بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے لیکن بی جے پی نے انہیں اس بار امیدوار نہیں بنایا۔ رئیس خان اس کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترے اور محمد الیاس کو سخت ٹکر دی۔

Published: 25 Oct 2019, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Oct 2019, 4:11 PM IST