قومی خبریں

کرناٹک معاملہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

ایوان میں ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب کانگریس نے وقفہ صفر کے دوران کرناٹک معاملہ کو اٹھانے کی اپیل کی لیکن اسپیکر اوم برلا نے اس کی اجازت نہیں دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے حوالہ سے کانگریس اور ڈی ایم کے سمیت اہم حزب اختلاف کی جماعتوں نے منگل کے روز لوک سبھا میں ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی ایس) کے کئی ارکان اسمبلی نے استعفی دے کر مخلوط حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

ایوان میں ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب کانگریس نے وقفہ صفر کے دوران اس معاملہ کو اٹھانے کی اپیل کی لیکن اسپیکر اوم برلا نے اس کی اجازت نہیں دی۔ کانگریس اور ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمان اسپیکر کی سیٹ کے نزدیک پہنچ گئے اور ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘ جیسے نعرے بلند کرنے لگے۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز کانگریس کو اس ایشو پر اپنا موقف رکھنے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’پارلیمان کے باہر یہ اشارہ نہ دیں کہ یہ نعرے بازی کرنے اور تختیاں دکھانے کا مقام ہے۔‘‘ برلا نے کہا، ’’ایوان کو میونسپل کارپوریشن کے ہال کی طرح مت بنائیں۔‘‘

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

دریں اثنا کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے ’خرید و فروخت کی سیاست‘ کو بند کرنے کی اپیل کی۔ کانگریس نے کرناٹک کے سیاسی بحران کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے ارکان کو لالچ دے کر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

ادھیر نے کہا ’’ملک کو آگے لے جانے میں حزب اختلاف کا اہم کردار ہے۔ ہم اس ایشو کو اٹھائیں گے۔ ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔ خرید و فروخت کی سیاست پر روک لگائی جانی چاہیے۔‘‘

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

اس کے بعد حکومت کے رد عمل سے پہلے ہی کانگریس، ڈی ایم کے، راشٹریہ کرانتی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔ یہ 17 ویں لوک سبھا کا پہلا موقع تھا جب کانگریس نے ایوان سے واک اؤٹ کیا۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

راجیہ سبھا میں بھی ہنگامہ

ادھر راجیہ سبھا میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمان نے کرناٹک میں چل رہی ڈرامائی سیاسی صورتحال اور عوامی شعبے میں سرمایہ کشی کے مسائل کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہوا اور وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی اور بجٹ پر بحث شروع کرنے کے لئے پی چدمبرم کا نام پکارا تو کانگریس اور ترنمول کانگریس اراکین نعرے بلند کرتے ہوئے چیرمین کی نشست کے سامنے آگئے اور ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ ایک طرف کانگریس کے تقریباً 20 اراکین چیرمین کی نشست پاس تھے تو دوسری طرف ترنمول کے اراکین نعرے بازی کر رہے تھے۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

ہری ونش نے اراکین سے بار بار اپنی نشستوں پر واپس جانے اور ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی لیکن اراکین کا ہنگامہ جاری رہا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے ایوان میں صبح اپوزیشن پارٹیوں کے اسی معاملے پر ہنگامے کی وجہ پرسوالات سیشن اور وقفہ صفر نہیں ہو سکا تھا۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jul 2019, 7:10 PM IST