قومی خبریں

کانگریس کے منشور کا مسودہ کھڑگے کو سونپا گیا

انتخابی منشور کےمسودہ کو جلد ہی منظوری کے لیے پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور آج اسے پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کو سونپا گیا ہے۔اس کی معلومات دیتے ہوئے کھڑگے نے خود ٹویٹ کیا، "2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے 'انصاف' پر مبنی ہمارے منشور کا مسودہ تیار ہے اور کانگریس کی منشور کمیٹی نے آج مجھے اس مسودے کی ایک کاپی پیش کی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا، "سبز انقلاب اور سفید انقلاب سے لے کر عوامی اداروں کی تخلیق تک، ٹیلی کام اور آئی ٹی انقلاب سے لے کر لبرلائزیشن تک، جامع حکومت سے لے کر حقوق پر مبنی پیراڈائم تک - کانگریس ہمیشہ ہندوستان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے پرعزم رہی ہے۔ "

Published: undefined

قبل ازیں منشور کمیٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کل شام کھڑگے کو مسودے کی ایک کاپی سونپی۔ پی چدمبرم نے منگل کو کہا تھا کہ مسودہ تیار ہے۔مسودہ دستاویز کو جلد ہی منظوری کے لیے پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined