جے پور: کانگریس کے راجستھان انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس مکت بھارت کا نعرہ دیا تھا، لیکن آج کانگریس نے جنوبی ہندوستان کو بی جے پی سے آزاد کرایا ہے۔ آنے والے وقت میں دیگر ریاستوں سے بھی بی جے پی کی حکومتوں کا جانا یقینی ہے۔
Published: undefined
سکھجندر رندھاوا نے آج یہاں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی پر منعقد ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف تین ریاستوں میں اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین اور کارکنوں کو پوری لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنا چاہئے کیونکہ وفاداری کے ساتھ کام کرنے والے کو پارٹی کی طرف سے پوری حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور جو خود غرضی کے لئے پارٹی چھوڑ دیتا ہے وہ کہیں کا نہیں رہتا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کانگریس کے تمام قائدین اور کارکنان کو عہد کرنا چاہئے کہ راجیو گاندھی کے دکھائے گئے راستے پر چلتے ہوئے وہ عوام کے درمیان جاکر پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔ مرندھاوا نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے ملک کے لیے کام کیا اور نوجوانوں کے لیے تحریک بنے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ وزیر اعظم سات سال تک ایک بھی کرنسی نہیں چلا سکے، انہیں کانگریس سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
Published: undefined
سکھجندر رندھاوا نے کہا کہ کانگریس کی سیکولر پالیسی کا نتیجہ ہے کہ دو فیصد آبادی والے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سردار ڈاکٹر منموہن سنگھ دو بار وزیر اعظم بنے، کیونکہ کانگریس پارٹی کا نظریہ سیکولرازم پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی تاریخ بھول جاتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔
Published: undefined
سکھجندر رندھاوا نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں کام کرنے والے ملک کے لیے اپنا حصہ ڈالنے میں یقین رکھتے ہیں، کچھ لینے یا خود غرض مقاصد حاصل کرنے میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی شاندار تاریخ ہے اور کانگریس کے تمام لیڈروں اور کارکنوں کو راجیو گاندھی کی سوچ اور نظریات کو اپناتے ہوئے ان کے دکھائے ہوئے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے ملک کے لئے کام کرنا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز