آج ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 58ویں برسی ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے دہلی کے ’شانتی ون‘ میں ایک یادگاری پروگرام کا انعقاد کیا۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اس پروگرام میں شرکت کی اور پنڈت نہرو کی آخری آرام گاہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کئے۔
Published: undefined
پنڈت نہرو کی برسی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’پنڈت جواہر لال نہرو کے انتقال کے 58 برس بعد بھی ان کے نظریات، سیاست اور ہماری قوم کے لیے ان کی دوراندیشی اتنی ہی موزوں ہے جتنی وہ پہلے ہوا کرتی تھی۔ دعا ہے کہ ہندوستان کے اس لافانی فرزند کی قدریں ہمیشہ ہمارے اعمال اور ضمیر کی رہنمائی کریں۔‘‘
Published: undefined
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ’’ایک بہادر آزادی پسند، جدید ہندوستان کے معمار، ایک سیاستدان، ایک دوراندیش، ایک محب وطن، پنڈت جواہر لال نہرو ’مادر ہند’ کے سچے فرزند تھے۔ ہمارے پہلے وزیر اعظم کو ان کی برسی پر لاکھوں سلام اور لاکھوں خراج تحسین۔‘‘
Published: undefined
ایک اور ٹوئٹ میں پارٹی نے کہا، ’’درست سمت میں ہر چھوٹا قدم ہماری قوم کے لیے بڑی ترقی کا باعث بنے گا۔‘‘ ساتھ ہی جواہر لال نہرو کے اس قول کو بھی پوسٹ کیا گیا ’’وقت کی پیمائش گزرتے ہوئے سالوں سے نہیں کی جاتی، بلکہ اس سے کی جاتی ہے کہ کوئی شخص کیا کرتا ہے، کیا محسوس کرتا ہے اور کیا حاصل کرتا ہے!‘‘
Published: undefined
کانگریس کے رہنما رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا، ’’جدید آزاد ہندوستان کے معمار، ہندوستان کو سائنسی، اقتصادی، صنعتی اور مختلف شعبوں میں آگے لے جانے والے، ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم، بھارت رتن آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی کے موقع پر انہیں سو سو بار سلام۔‘‘
Published: undefined
جواہر لال نہرو 4 نومبر 1889 کو الہ آباد، اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد پنڈت موتی لال نہرو کانگریس پارٹی کے رکن تھے۔ پنڈت نہرو ایک وکیل کے طور پر پریکٹس کرنا چاہتے تھے لیکن وہ صرف چند دن ہی پریکٹس کر سکے۔ ان دنوں مہاتما گاندھی نے ملک میں آزادی کی تحریک شروع کی تھی۔ نہرو مہاتما گاندھی کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک آزادی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کر لی۔ پنڈت نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ ان کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined