پیگاسس جاسوسی واقعہ پر اپوزیشن نے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اسی سلسلہ میں یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو نے کارکنان کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو لکھنؤ میں پریورتن چوک جاتے وقت گرفتار کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ان کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کیا گیا تھا۔
Published: undefined
اسی طرح کانگریس لیڈر آرادھنا مشرا اور ریاستی صدر خاتون کانگریس وسط زون ممتا چودھری کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ اس دوران کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ پولیس اور کانگریس کارکنان میں تلخ نوک جھونک ہوئی۔ دراصل کانگریس کارکنان ریاستی صدر کی قیادت میں پریورتن چوک سے لے کر راج بھون تک مظاہرہ کرنے جا رہے تھے۔ وہ گورنر کو اس معاملے میں عرضداشت بھی سونپنے والے تھے۔
Published: undefined
گرفتاری پر اجے کمار للو نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی پرائیویسی کے اختیار کی بالکل بھی عزت نہیں کر رہی ہے۔ کسی بھی شخص کی آزادی پر ڈاکہ ڈالنا ناانصافی ہے۔ کانگریس پارٹی جمہوریت کے استحصال کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined