نینی تال /ہلدوانی: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ یوجنا اور نوجوانوں پر ہلدوانی میں لاٹھی چارج کے خلاف اپوزیشن کے رہنما یشپال آریہ کی قیادت میں اتوار کو کانگریسیوں نے اپواس کیا۔ ریاستی صدر کرن مہرا اور یشپال آریہ نے اگنی پتھ یوجنا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے ساتھ دھوکا کر رہی ہے۔ حکومت نے دو سال سے چل رہے بھرتی کے عمل کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ نوجوانوں کے ساتھ دھوکا ہے۔
Published: undefined
اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور کانگریس رکن اسمبلی بھوون چندر کاپڑی نے یوجنا کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس رہنماؤں نے ہلدوانی میں مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر پولیس لاٹھی چارج کی بھی مذمت کی۔ پولیس کی جانب سے آج شہر میں بھاری سکیورٹی بندوبست رہا۔ اس موقع پر ہلدوانی کے رکن اسمبلی ہردیش، سابق اسمبلی اسپیکر گووند سنگھ کنجوال، مہیندر سنگھ پال اور کانگریس ضلعی صدر ستیش نینوال موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined