قومی خبریں

کانگریس لیڈر چودھری متین احمد اور چودھری زبیر احمد کو تیسرے دن بھی پولیس نے کیا نظر بند

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہم کانگريس کے سچے سپاہی ہیں اور اپنے لیڈر راہل گاندھی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیں گے لیکن بی جے پی کی سازش کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

چودھری متین احمد اور چودھری زبیر احمد کو پولیس نے کیا نظر بند
چودھری متین احمد اور چودھری زبیر احمد کو پولیس نے کیا نظر بند تصویر محمد تسلیم

نئی دہلی: کانگریس کے قدآور لیڈر اور سیلم پور کے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کو تین دن سے پولیس نے نظر بند کیا ہوا ہے۔ جمعرات کے روز صبح 8 بجے متین احمد اور زبیر احمد اپنے حامیوں کے ساتھ گزشتہ روز کانگریس ہیڈکواٹر پر ہوئی پولیس کی بربرتا کے خلاف لیفٹیننٹ گورنر ہاؤس (راج نواس) کا گھیراؤ کرنے جا رہے تھے کہ اچانک جعفرآباد پولیس تھانہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او شیلیندر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ متین احمد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور ان کو نظر بند (ہاؤس اریسٹ)کر دیا۔

Published: undefined

اس پورے معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چودھری متین احمد نے قومی آواز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی کا مسلسل کانگریس لیڈران کو احتجاج میں جانے سے روکنا یہ ثابت کر رہا ہے کہ بی جے پی راہل گاندھی سے خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعے کانگریس ہیڈکواٹر پر کی گئی کارروائی کے پاداش میں آج ہماری ٹیم ایل جی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے نکل ہی رہی تھی کہ جعفرآباد پولیس تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او نے اپنی پوری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں جانے سے روک دیا اور کوئی وجہ بھی نہیں بتائی نہ ہی کوئی آرڈر دکھایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ہے کہ آپ کو کسی بھی احتجاج میں جانے نہ دیا جائے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خوف کا یہ عالم ہے کہ وہ پولیس کو آگے کرکے مارچ اور مظاہرہ کرنے سے ہمیں روک رہی ہے جبکہ ہمارا آئین اپنی آواز اٹھانے کا ہمیں پورا حق دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج ہاؤس اریسٹ کر دیا مگر کانگریس کا ایک ایک سپاہی راہل گاندھی کے ساتھ ہے۔

Published: undefined

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ بی جے پی برطانوی حکومت کے راستے پر چل پڑی ہے، 75 سال میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک نیشنل پارٹی کے دفتر میں داخل ہوکر پولیس نے اس طرح کی بربرتا کا مظاہرہ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم انگریزوں کے دور حکومت میں آگئے ہیں بی جے پی لگاتار ہماری آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے لیکن بی جے پی بھول گئی ہے کہ ہم عدم تشدد کے پیروکار مہاتما گاندھی کے نظریات پر چلنے والے لوگ ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج بابرپور ضلع کانگريس کمیٹی دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کی ایما پر اپنے لیڈر راہل گاندھی کی حمایت میں ایل جی ہاؤس جانے کے لئے روانہ ہو نے والے تھے کہ تقریبآ 40 سے زائد پولیس اہلکار نے ہمیں جانے سے روکا اور گلی بند کر دی، زبير نے مزید کہا کہ ہم کانگريس کے سچے سپاہی ہیں اور اپنے لیڈر راہل گاندھی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیں گے لیکن بی جے پی کی سازش کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Published: undefined

چودھری متین احمد اور چودھری زبیر احمد کے ساتھ نظر بند ہونے والوں میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، محمد اسماعیل، جرّار احمد، خالد خان، ریاست ساحل، حاجی محمد ہارون، محمد علی، ریاض الدین راجو، شفیق خان مینو، راجیو شرما، اجے شرما، رئیس سلمانی، پروین وستو کے نام قابل ذکر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined