قومی خبریں

پنجاب کانگریس کے لیڈروں نے راہل کا دفاع کیا

کانگریس کے لیڈروں اور وزرا نے مشترکہ بیان میں کہاکہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے اکالی بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں کیونکہ اکالی برگاڈی بے ادبی اور کوٹک پورا گولی معاملہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں۔

AICC
AICC لندن میں خطاب کرتے راہل گاندھی

چندی گڑھ: پنجاب کانگریس کے وزرا ء اور لیڈروں نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے 1984 کے فسادات پر لندن میں دےئے گئے بیان پر آج ان کا دفاع کرتے ہوئے اکالیوں پر ان کے بیان کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے لیڈروں اور وزرا نے مشترکہ بیان میں کہاکہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے اکالی ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں کیونکہ اکالی برگاڈ ی بے ادبی اور کوٹک پورا گولی معاملہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں۔ ان لیڈروں نے کہا کہ اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل ، مرکزی وزیر ہرسمرت بادل اور بکرم سنگھ مجیٹھیا برگاڈی معاملہ پر جسٹس رنجیت سنگھ مجیٹھیا کمیشن کی رپورٹ پرسے توجہ ہٹانے کے لئے گاندھی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔

Published: undefined

کابینی وزیر تپت راجندر باجوا ، سکھوندر رندھاوا اور پارٹی کے لیڈر کلجیت ناگرا نے کہاکہ گاندھی نے سکھ فسادات کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محترمہ سونیا گاندھی نے خود دربار صاحب جاکر معافی مانگی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی اس معاملہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اب اس معاملہ میں راہل گاندھی کو گھسیٹنا قابل مذمت ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined