چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ کورونا کے قہر اور مرکزی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مندی کی مار سے پریشان لوگوں کو مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مصنوعات بیچ کر لوٹ رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے آج یہاں کہا کہ بین الاقوامی تیل بازار میں کچے تیل کی قیمت اب اپنی سب سے نچلی سطح پر ہے، لیکن مرکزی حکومت ملک کے عوام کو مہنگا تیل بیچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے، ترقی کی شرح نچلی سطح پر ہے، روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں، لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے اور بینک بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ ایسے برے اقتصادی حالات میں ہی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
ان کے مطابق اقتصادی مندی کے ایسے حالات میں لوگ امید کرتے ہیں کہ ہماری حکومت ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن اسے ملک کی بدقسمتی کہا جائےگا کہ اس مشکل دور میں ہندوستانی حکومت لوگوں کی مشکلوں کو حل کرنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بے قابو کر کے ملک کے لوگوں اور کاروبار کو پوری طرح تباہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہاکہ کورونا کے قہر کی وجہ سے معیشت کو بڑا خطرہ ہے توہندوستانی حکومت نے ٹیکس اور بڑھا دیئے ہیں تاکہ لوگوں تک کچے تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کا فائدہ نہیں پہنچے۔ سنیل جاکھڑ نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکل اقتصادی حالات اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو قابو میں کیا جائے اور صورت میں لوگوں کی مدد کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined