قومی خبریں

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ’اومن چانڈی پبلک سرونٹ ایوارڈ‘ کے لیے منتخب

اومن چانڈی فاؤنڈیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی ایک قومی لیڈر ہیں، جنہوں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ذریعے لوگوں کے مسائل سنے اوران کا حل تلاش کیا۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی /&nbsp;آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی اومن چانڈی کی یاد میں قائم ’اومن چانڈی پبلک سرونٹ ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ’اومن چانڈی فاؤنڈیشن‘ نے اومن چانڈی کی پہلی برسی کے تین دن بعد اتوار (21 جولائی) کو پہلے ’اومن چانڈی پبلک سرونٹ ایوارڈ‘ کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپے کی رقم اور مشہور فنکار و فلم ساز نیمم پشپراج کے بنائے ہوئے مجسمے پر مشتمل ہے۔ اومن چانڈی فاؤنڈیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی ایک قومی لیڈر ہیں، جنہوں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ذریعے لوگوں کے مسائل سنے اوران کا حل تلاش کیا۔ ایوراڈ یافتہ کا انتخاب رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی میں قائم ایک ماہر جیوری نے کیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ سال (18 جولائی 2023) کیرالہ کے 10ویں وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کا بنگلورو کے چنمیہ مشن اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ اومن چانڈی 2004-2006 اور 2011-2016 کے درمیان کیرالہ کے وزیر اعلی رہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ 2006-2011 کے درمیان کیرالہ میں اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔ وہ کیرالہ اسمبلی میں سب سے طویل عرصے تک کے ایم ایل اے بھی رہے۔ اس کے علاوہ اومن چانڈی ملک کے وہ واحد وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں اقوام متحدہ نے عوامی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا تھا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے 6 جون 2018 کو اومن چانڈی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری بنایا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں آندھرا پردیش کا انچارج بھی بنایا گیا۔ اپنے آخری دنوں میں اومن چانڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے۔ سیاست میں اومن چانڈی کا سفر کافی طویل رہا ہے۔ 1967-69 تک کیرالہ اسٹوڈنٹ یونین کے ریاستی صدر تھے۔ اس کے ساتھ ہی چانڈی 1970 میں یوتھ کانگریس کے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔ وہ 5 دہائیوں تک پوتھوپلی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined