قومی خبریں

آفس آف پروفٹ کیس: منی پور میں خود کو بچانے کے لیے گورنر کا استعمال کر رہی بی جے پی، راہل گاندھی کا الزام

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی انتخابی کمیشن کے مطابق منی پور کے گورنر کو پہلے ہی اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی گئی تھی، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو پائی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ سال 2018 میں منی پور کے 12 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے تھا۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’اب ہندوستانی انتخابی کمیشن نے بتایا ہے کہ منی پور کے گورنر کو پہلے ہی اس کی ہدایت دے دی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو پائی ہے۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو بچانے کے لیے گورنر کا استعمال کرنا پوری طرح سے غیر آئینی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined