قومی خبریں

وزیر اعظم صرف علامتی چیزوں پر ہی زور دے رہے ہیں:ادھیر رنجن چودھری

ادویات، اسپتال، بستر، وینٹی لیٹر، ڈاکٹروں، نرسوں کے لباس کی فراہمی کے بجائے مودی موم بتی اور گھنٹی بجانے جیسے علامتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

وزیرا عظم نریندرمودی کے ذریعہ 5اپریل کو رات نوبجے نومنٹ تک موم بتیوں اور چراغ روشن کرنے کی اپیل پر لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بنیادی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے علامتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اس وقت جو صورت حال ہے ان حالات میں ہماری ترجیحات میں مناسب ادویات، اسپتال، بستر، وینٹی لیٹر، ڈاکٹروں نرسوں کے لباس کی فراہمی کی ضرور ت ہے مگر مودی ان کاموں پر توجہ دینے کے بجائے موم بتی اور گھنٹی بجانے جیسے علامتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

بہرام پور لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیرا عظم نریندر مودی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے ذریعہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ”لوگوں کے پاس اپنی جیب میں پیسہ نہیں ہیں، راشن نہیں ہے، لوگ نہیں جانتے کہ کل کیا کھانا ہے، اور وزیر اعظم نے موم بتیاں جلانے کے لئے کہا ہے۔ وہ ایک سیاسی تقریب کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ میں 5اپریل کو موم بتی نہیں جلاؤں گا اور میں وزیرا عظم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ نریندر مودی آپ کو اپنا سیاسی کھیل روکنا چاہئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5اپریل کو رات نو بجے کرونا کے خلاف جد وجہد میں اتحاد و یگانت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ہم سب لائٹ بند کرکے نو منٹ تک موم بتی اور چراغ روشن کریں گے۔

Published: undefined

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں اتحاد کا پیغام عام کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔جب کہ ملک میں اتحاد کی فضا کو کونقصان پہنچارہا ہے وہ سب جانتے ہیں۔اس ملک میں اتحاد کی کوئی کمی نہیں ہے۔ فرقہ وارانہ اور، تقسیم کی سیاست کرنے والوں پر لگام کسنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined