قومی خبریں

یوگی راج میں خاتون کانگریسی رہنما کا دن دہاڑے قتل

باغپت کے پرانے قصبہ کے کیتی پورا محلہ میں کچھ بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر ایک کانگریس کی خاتون رہنما منی بیگم کو گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا  کانگریسی خاتون رہنما منی بیگم

باغپت : کانگریس کی ایک اہم خاتون رہنما منی بیگم کو آج بدمعاشوں نے دن دہاڑے قتل کر دیا۔ چشم دید کے مطابق تین بائیک سوار قاتلوں نے کوتوالی پولس تھانہ میں پڑنے والی کیتی پور اکالونی میں واقع ان کے گھر میں گھس کر سینے میں تین گولیاں داغ دیں۔

ادھیڑ عمر منی بیگم سیوا دل کی ضلع صدر تھیں۔ اس سے پہلےو ہ پارٹی میں شہر کی صدر رہ چکی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے بھی ان پر اس طرح کا حملہ ہوا تھا جس میں وہ بچ گئی تھیں۔ سال 2012میں بھی ان پر اور ان کے بیٹے محمد نفیس پر حملہ ہو چکا ہے۔

قتل کے بعد موقع پر پہنچےباغپت کے ایس پی جے پرکاش نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے کئی ٹیمیں تشکیل دیں ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ ’’ہم جلد ہی قتل کے پیچھے کے مقاصد تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے‘‘۔

قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس کے ترجمان وجیندر ترپاٹھی نے کہا ’’ یہ ثبوت ہے کہ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کی چنندا مڈبھیڑوں کو انجام دینے والی پولس ریاست میں مجرموں کی حوصلہ بڑھا رہی ہے۔ بڑی تعداد میں مجرموں کا گروپ ریاست میں کھلے عام گھوم رہا ہے اور سیاسی مخالفین کے قتل کو انجاام دے رہا ہے‘‘۔

وزیر اعلی یوگی نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ ریاست کی پولس نے گزشتہ ایک سال میں 1200مڈبھیڑوں کو انجام دیا اور 40مجرموں کو مار گرایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined