وانمباڑی ( پریس ریلیز): تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے گزشتہ دنوں کانگریس پارٹی کی 135ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب میں شرکت کے بعد تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشاہ نے وانمباڑی ڈاک آفس پہنچ کر وزیر داخلہ امت شاہ کے نام دستور ہند کی کاپی رجسٹر پوسٹ کے ذریعے روانہ کی۔
Published: undefined
اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے عوام مخالف، ملک مخالف اور آئین مخالف قوانین لا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے بھارت کے آئین کا مطالعہ ٹھیک سے نہیں کیا ہے، لہذا ہم نے انہیں ایک کاپی روانہ کی ہے تاکہ وہ دوبارہ آئین کو پڑھیں اور اس میں ملک کے شہریوں کو دیئے گئے حقوق کے تعلق سے جانکاری حاصل کریں اور عوام مخالف قوانین کو واپس لیں۔
Published: undefined
ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے مزید کہا ہے کہ ملک میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف عوامی تحریک کی وجہ سے ملک کے کئی ریاستوں کے وزیر اعلی نے این آر سی اور این پی آر نافذ کرنے سے انکار کیا ہے، لیکن تمل ناڈو کے وزیر اعلی اس معاملے میں ابھی تک خاموش ہیں۔
Published: undefined
اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر جے پال، ایشورن، ریاستی کوآرڈنیٹر فرید احمد، کسان ونگ ٹاؤن صدر کوی ارسن، ویلور ویسٹ ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری محمد مزمل، وانمباڑی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری شیخ اسلم، مہیلا کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری وجئے لکشمی، آلنگائم ایسٹ مائنارٹی ڈیپارٹمنٹ بلاک چیئرمین محمد اسلم، آلنگائم ویسٹ مائنارٹی ڈیپارٹمنٹ بلاک چیئرمین بشیر احمد موجود رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز