نئی دہلی: رقم کے غیر قانونی لین دین (منی لانڈرنگ) کے الزمات کا سامنا کر رہے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کی درخواست ضمانت بدھ کے روز منظور کر لی گئی۔ قبل ازیں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ڈی کے شیو کمار سے تہاڑ میں ملاقات کی۔
Published: undefined
عدالت نے شیو کمار کو 25 لاکھ کے نجی مچلکہ پر پابند کیا ہے، علاوہ ازیں ان کے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضمانت منظور کرتے وقت عدالت نے ڈی کے شیو کمار کو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور گوہان کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے مزید کہا کہ جب بھی تفتیشی ایجنسی انہیں طلب کرے گی انہیں جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈی کے شیو کمار کو 3 ستمبر کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں تہاڑ جیل میں قید پارٹی کے لیڈر ڈی کے شیو کمار سے بدھ کے روز ملاقات کی۔ سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر امبیکا سونی صبح کے وقت تہاڑ جیل پہنچیں اور شیو کمار سے ملاقات کی۔ شیو کمار کے بھائی ڈی کے سریش بھی سونیا گاندھی اور امبیکا سونی کے ساتھ ملاقات کے دوران موجود تھے۔
Published: undefined
قابل غور ہے کہ شیو کمار پر کروڑوں روپے کے لین دین سے متعلق ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے ان کی بیٹی ایشوریہ سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز