نئی دہلی: کانگریس نے رافیل لڑاکا طیارہ معاملے میں حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر ترمیمی عرضی کو ملک کی عدالت عظمی اور پارلیمنٹ کی توہین قرار دیا ہے اور سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے کو واپس لینے اور حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس دینے کے لئے درخواست کی ہے۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا کہ دو دن سے رافیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے سلسلے میں بحث ہو رہی ہے۔ کانگریس کا خیال ہے کہ اس میں تضادہے۔ اس نے ہمیشہ کہا ہے کہ عدالت اس موضوع کے صحیح فورم نہیں ہے۔ صرف مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) مناسب طریقے سے تحقیق کر سکتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ چونکانے والی باتیں سامنے آئی ہیں کہ حکومت نے طیاروں کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی طرف سے تحقیقات کر کے رپورٹ کو پارلیمنٹ میں اور پھر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) کو دینے اور پی اے سی کی رپورٹ کا کچھ حصہ پارلیمنٹ کو دینے کی بالکل غلط ہے۔ نہ کوئی سی اےجی کی رپورٹ آئی، نہ ہی پی اے سی نے رپورٹ کو دی ۔ حکومت نے ترمیمی عرضی میں یہ کہا کہ عدالت کوانگریزی گرامر نہیں آتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined