ہریانہ میں رواں سال کے آخری میں اسمبلی انتخاب ہونا ہے۔ اس تعلق سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اسمبلی انتخاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس نے پیر کے روز ’ہریانہ مانگے حساب‘ مہم شروع کر دی ہے جس کے تحت بی جے پی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت وہ بے روزگاری اور نظامِ قانون سمیت مختلف محاذ پر برسراقتدار بی جے پی کو نشانہ بنائے گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے جمعرات کو ریاستی حکومت کے خلاف ایک ’فرد جرم‘ جاری کیا تھا جس میں مختلف ایشوز کو لے کر اس کی تنقید کی گئی تھی، اور اب ’ہریانہ مانگے حساب‘ مہم کے ذریعہ بی جے پی حکومت پر شکنجہ مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کی شروعات روہتک کے رکن پارلیمنٹ دیپندر سنگھ ہڈا نے پرانی اناج منڈی سے کی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس چیف اودے بھان اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ ہڈا نے کرنال کی سڑکوں پر پیدل سفر بھی کیا اور ایک عوامی جلسہ سے بھی خطاب کیا۔
Published: undefined
دراصل ہریانہ کانگریس نے ’ہریانہ مانگے حساب‘ مہم شروع کرتے ہوئے ایک مارچ نکالا جو پرانی اناج منڈی سے شروع ہو کر کرن گیٹ بازار، بالمیکی چوک، بس اڈہ، امبیڈکر چوک اور مہاتما گاندھی چوک علاقوں سے گزرا۔ اس موقع پر کانگریس کارکنان نے ’بی جے پی حکومت سے ہریانہ مانگے حساب، اب صرف کانگریس سے آس‘ جیسے نعرے لگائے۔
Published: undefined
اس دوران جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیپندر سنگھ ہڈا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ہریانہ کو بربادی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی انتخاب میں ریاست سے بی جے پی کا صفایہ ہو جائے گا۔ انھوں نے بی جے پی کی 10 سالہ بدتر حکمرانی پر روشنی بھی ڈالی اور کانگریس کا 15 نکاتی ’فرد جرم‘ پڑھا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’ہریانہ میں شرح جرم ملک میں سب سے زیادہ کیوں ہے؟ کرنال اور پانی پت سمیت ریاست بھر کے کاروباریوں کو روزانہ رنگداری کے لیے فون آ رہے ہیں۔ ان سے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ایسے حالات کیوں پیدا ہو گئے ہیں؟‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کرنال کی عوام سوال کر رہی ہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا کیا ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined