نئی دہلی: فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم پر ملک بھر میں غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے اور مشتعل نوجوان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ یوپی اور بہار میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، جہاں نوجوان بسیں ٹرینوں کو نذر آتش کر رہے ہیں اور عوامی املاک کو تباہ کر رہے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتیں بھی اس اسکیم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ گزشتہ روز بہار بند کو راشٹریہ جنتا دل سمیت کئی جماعتوں نے حمایت دی تھی، وہیں اب کانگریس نے بھی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ستیہ گرہ کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کارکنان آج قومی راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر ستیہ گرہ کریں گے۔ صبح 10 بجے شروع ہونے والے ستیہ گرہ میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ پارٹی عہدیدار بھی حصہ لیں گے۔ کانگریس نے جنتر منتر پر یہ ستیہ گرہ اس وقت منعقد کیا ہے جب پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے گزشتہ روز مسلح افواج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ منصوبہ شروع کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ اتوار سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر کانگریس تحریک شروع کرے گی۔ کھڑگے نے ہفتہ کے روز دہلی میں اس تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر مسلح افواج کے امیدواروں کو چار سال کی تربیت دی جائے گی اور پھر انھیں سبکدوش کر دیا جائے گا تو کوئی بھی فوجی اچھی طرح سے ٹرینڈ نہیں ہو پائے گا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ راہل گاندھی نے اپنی 53ویں سالگرہ کے موقع پر اپیل جاری کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ کسی قسم کا جشن نہ منائیں۔ راہل گاندھی کی جانب سے یہ اپیل کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جاری کی۔ جس میں کہا گیا کہ ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال سے سب پریشان ہیں۔ کروڑوں نوجوانوں کا دل اداس ہے۔ کروڑوں خاندانوں اور نوجوانوں کے دکھ درد کو بانٹتے ہوئے راہل گاندھی کی طرف سے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
Published: undefined
اس سے پہلے راہل گاندھی نے اگنی پتھ اسکیم کے حوالہ سے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ نوجوانوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انہیں ’معافی ویر‘ بننا ہوگا اور اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینا پڑے گا۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر آٹھ سال تک 'جے جوان، جے کسان' کی اقدار کی توہین کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز