اتر پردیش اسمبلی انتخاب کا بِگل بجنے سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی یوپی میں دھواں دھار ریلیاں کریں گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مہم ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کے تحت کانگریس 4 جنوری کو بریلی میں، 5 جنوری کو اعظم گڑھ میں، 6 جنوری کو بنارس میں، 7 جنوری کو کانپور میں، 8 جنوری کو پریاگ راج و نوئیڈا میں میراتھن ریلی کرانے جا رہی ہیں۔ بنارس میں ہونے والی میراتھن سنگھ دوار سے شروع ہو کر رویندر پوری، بھیل پور، کمچھا ہوتے ہوئے سگرا واقع شہید اُدیان پر ختم ہوگی، جس کے بعد فاتح شرکا کو انعام سے نوازا جائے گا۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ پرینکا گاندھی اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں خواتین کی طاقت پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ کہہ چکی ہیں کہ کانگریس ذات اور مذہب کی سیاست میں یقین نہیں کرتی اور اپنی مہم میں غیر جانبدار جنڈر پر دھیان رکھا ہے اور خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ کا وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی اتر پردیش کے تمام اضلاع میں خواتین کی ریلیوں کو خطاب کرنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی کے قلعہ مانے جانے والے فیروز آباد میں بھی میراتھن کرنے کی تیاری میں ہیں۔ سبھی علاقوں میں پرینکا گاندھی ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ مہم کو خطاب کریں گی، جو خواتین ووٹروں کے درمیان زور پکڑ رہا ہے اور پارٹی کو لگتا ہے کہ یہ آئندہ یوپی انتخابات میں گیم چینجر ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
کئی مہینے قبل سے ہی کانگریس پارٹی اتر پردیش اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں ہے۔ 403 سیٹوں والی اس 18ویں اسمبلی کے لیے یہ انتخاب فروری سے اپریل کے درمیان ہو سکتا ہے۔ 17ویں اسمبلی کی مدت کار 15 مئی تک ہے۔ 17ویں اسمبلی کے لیے 403 سیٹوں پر انتخاب 11 فروری سے 8 مارچ 2017 تک 7 مراحل میں ہوئے تھے۔ ان میں تقریباً 61 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رئے دہی کا استعمال کیا تھا۔ ان میں 63 فیصد سے زیادہ خواتین تھیں، جب کہ مردوں کا فیصد تقریباً 60 فیصد رہا۔ انتخاب میں بی جے پی نے 312 سیٹیں جیت کر پہلی بار یوپی اسمبلی میں تین چوتھائی اکثریت حاصل کی تھی۔ وہیں اکھلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد 54 سیٹیں جیت سکا۔ اس کے علاوہ ریاست میں کئی بار وزیر اعلیٰ رہ چکیں مایاوتی کی بی ایس پی (بہوجن سماج پارٹی) 19 سیٹوں پر محدود ہو گئی تھی۔
Published: undefined
فی الحال بی جے پی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے کو آگے رکھ کر انتخاب لڑ رہی ہے۔ لیکن کانگریس پارٹی نے اتر پردیش میں ایک نئی طاقت اور جوش کے ساتھ اپنی مہم شروع کی ہے۔ خواتین ووٹروں میں پرینکا گاندھی کو لے کر کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز