راہل گاندھی نے ٹیکس اصلاحات اور نوٹ بندی کے تعلق سے وزیر اعظم پر زبردست حملہ بول رکھا ہے۔ انہوں نے گاندھی نگر کی ایک عوامی ریلی کے دوران جی ایس ٹی کو گبر سنگھ ٹیکس کہا تھا ۔ اس بیان کے بعد سے کانگریس کے آئی ٹی سیل کو نیا آئیڈیا ہاتھ لگ گیا اور انہوں نے فعال طریقہ سے شعلے کے متعدد ڈائیلاگز کا سہارا لیتے ہوئے حکومت پر نشانہ ل سادھنا شروع کر دیا ہے۔ گبر سنگھ کے کئی پوسٹروں کے ساتھ شعلے فلم کے ڈائیلاگ کو تبدیل کرکے کانگریس لگاتار جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے حوالے سے مودی حکومت پر حملہ بول رہی ہے۔ کانگریس نے ایسے 6 پوسٹر ریلیز کئے ہیں جن میں گبر سنگھ کے ڈائیلا گ کو موڈیفائی کیا گیا ہے۔ پہلے پوسٹر میں ڈائیلاگ ہے، ’’ارے او سامبا کتنا انعام رکھے ہے سرکار ہم پر ‘ ‘ اسے تبدیل کر کے لکھا گیا ہے، ’’ ارے او جیٹلی کتنا ٹیکس رکھے ہے سرکار ہم پر‘‘۔
دوسرے پوسٹرمیں لکھا گیا ہے ، ’’کیا سوچ کر آئے تھے ، صاحب 15 لاکھ دے گا، شاباسی دے گا، اب تو دے ...جی ایس ٹی‘‘۔ ایسے ہی دیگر چار اور پوسٹر بھی کانگریس کی آئی ٹی سیل کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ اُن پوسٹرس کو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
Published: 25 Oct 2017, 9:34 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Oct 2017, 9:34 PM IST
تصویر: پریس ریلیز