پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اب تک منی پور تشدد معاملے پر ہنگامہ کی نذر ہوتا دکھائی دیا ہے۔ اب جمعرات کا دن کافی اہم ثابت ہونے والا ہے کیونکہ مرکزی حکومت کی طرف سے کچھ اہم بل پیش کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں کانگریس نے یہ مطالبہ بھی رکھا ہے کہ سبھی کام چھوڑ کر مودی حکومت کے خلاف منظور تحریک عدم اعتماد پر بحث جمعرات کو ہی شروع کی جائے۔ اس درمیان اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ ایک انتہائی اہم پیش رفت بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ پارلیمنٹ میں جمعرات کو اپوزیشن کے سبھی اراکین پارلیمنٹ سیاہ کپڑوں میں نظر آئیں گے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے منی پور تشدد معاملے پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں لیا گیا۔
Published: undefined
جمعرات کا دن مانسون اجلاس کے لیے کتنا اہم ثابت ہونے والا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بدھ کی شام راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن اور چیف وہپ جئے رام رمیش نے پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں حاضر رہنے کے لیے تین سطور کا وہپ جاری کیا ہے۔ وہپ میں کانگریس پارٹی کے سبھی راجیہ سبھا اراکین سے کہا گیا ہے کہ جمعرات، 27 جولائی 2023 کو راجیہ سبھا میں بے حد اہم ایشو پر بحث ہوگی۔ راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے سبھی اراکین سے التماس ہے ہے کہ صبح 11 بجے سے ایوان میں موجود رہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے علاوہ عآپ نے بھی اپنے راجیہ سبھا اراکین کو 27 اور 28 جولائی کو ایوان میں رہنے کے لیے وہپ جاری کر دیا ہے۔ بدھ کی شام پارٹی نے اپنے راجیہ سبھا اراکین کو وہپ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات، 27 جولائی کو کارروائی ملتوی ہونے تک ایوان میں رہیں اور پارٹی کے رخ کی حمایت کریں۔
Published: undefined
دراصل مرکزی حکومت دہلی سے متعلق اپنے آرڈیننس کی جگہ پر راجیہ سبھا میں قومی راجدھانی علاقہ دہلی حکومت (ترمیم) بل لانے کی تیاری میں ہے۔ یہ بل افسران کی تقرری اور ٹرانسفر کے لیے ایک اتھارٹی تشکیل دینے کی سہولت دیتا ہے۔ حکومت راجیہ سبھا میں یہ بل لائے گی۔ حکومت کی اس تیاری کے درمیان کانگریس نے اپنے راجیہ سبھا اراکین کو وہپ جاری کر جمعرات کو ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز