قومی خبریں

بی جے پی سے مقابلہ کے لئے کانگریس نے کمر کسی

کانگریس کی طرف سے مٹھی بھر ترجمانوں پر منحصر رہنے کے بجائے نوجوانوں کو آگے کرکے بی جے پی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

Twitter
Twitter 

نئی دہلی۔ بی جے پی کو مات دینے کے مقصد سے کانگریس بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔ سب سے پہلے کانگریس کے شعبہ اطلاعات میں یہ تبدیلی نمایاں نظر آئے گی۔ میڈیا میں کانگریس پارٹی کے موقف کو مضبوطی اور موثر طریقہ سے رکھنے کے لئے ترجمان کی فوج بھی تیار کی جائے گی۔ ترجمانوں کی یہ نئی فوج کانگریس کا ایک اہم حصہ ہوگی۔

کانگریس پارٹی جلد ہی ملک بھر میں نوجوان ترجمانوں کی جو فوج تیار کرنے جا رہی ہے اسے راہل گاندھی کو صدر بنائے جانے سے پہلے کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ اطلاعات کے علاوہ بھی کانگریس کے دیگر شعبہ جات میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Published: 12 Oct 2017, 8:21 AM IST

کانگریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ اپنے پرانے نظریہ ’تھنک گلوبل، ایکٹ لوکل‘کےمطابق کام کرے گی یعنی کانگریس کے علاقائی رہنما اپنے صوبے سے وابستہ مختلف مسائل پر میڈیا کے سامنے بحث ومباحثہ کرتے نظر آئیں گے۔ اب کانگریس کے مٹھی بھر ترجمانوں پر منحصر رہنے کے بجائے نوجوانوں کو آگے کیا جائے گا اور بی جے پی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

کانگریس پارٹی ہر ایک صوبے سے نوجوان رہنماؤں کا انتخاب کرے گی جو مختلف مد وں پر نیوز چینلوں، اخباروں، میگزینوں اور ریڈیو جیسے میڈیا پلیٹ فارم پر پارٹی کا موقف رکھیں گے۔ کانگریس کے شعبہ اطلاعات کے مطابق نئے نوجوان ترجمانوں کا یہ گروپ تیار کرنے کا مطلب قطعی یہ نہیں ہے کہ موجودہ ترجمانوں سے کنارہ کشی کر لی جائے گی بلکہ ان کی اہمیت بھی برقرار رہے گی۔

Published: 12 Oct 2017, 8:21 AM IST

&nbsp; اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔ &nbsp;

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Oct 2017, 8:21 AM IST