قومی خبریں

’اندرا گاندھی قومی اتحاد ایوارڈ‘ 2022 اور 2023 کے لیے کانگریس نے تجاویز طلب کیں

یہ ایوارڈ اندرا گاندھی کے یومِ شہادت یعنی 31 اکتوبر کو دیا جاتا ہے، اس ایوارڈ کے تحت ایک میمنٹو اور 10 لاکھ روپے کا نقد انعام منتخب شخص کو فراہم کیا جاتا ہے۔

ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی (19نومبر 1917 – 31 اکتوبر 1984)
ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی (19نومبر 1917 – 31 اکتوبر 1984) 

’اندرا گاندھی قومی اتحاد ایوارڈ‘ کے لیے کانگریس نے آج باضابطہ ایک پریس بیان جاری کر تجاویز طلب کی ہیں۔ اس ایوارڈ کی صلاح کار کمیٹی نے ایک مقررہ فارم پر 32ویں اندرا گاندھی قومی اتحاد ایوارڈ سال 2022 اور 2023 کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس ایوارڈ کی بنیاد کانگریس کے صدی سال 1985 میں پڑی تھی۔ اس ایوارڈ کی بنیاد قومی یکجہتی، آپسی سمجھداری اور مختلف مذہبی گروپوں، طبقات، ثقافت و روایات کی قومی ایکتا کے جذبہ کو مضبوط و فروغ دینے کے نظریہ سے رکھی گئی تھی۔ یہ ایوارڈ اندرا گاندھی کے یومِ شہادت یعنی 31 اکتوبر کو پیش کیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت میمنٹو کے علاوہ 10 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی ادا کی جاتی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے خزانچی اجئے ماکن کے دستخط سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے مقصد سے فارم آل انڈیا کانگریس کمیٹی، 24 اکبر روڈ، نئی دہلی 110011 سے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور فارم بھیجنے کی آکری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اب ’اندرا گاندھی قومی اتحاد ایوارڈ‘ حاصل کرنے والی شخصیات میں سوامی رنگناتھن، ارونا آصف علی، بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈس، پی این ہکسر، ایم ایس سبالکشمی، راجیو گاندھی (بعد از مرگ)، پرم دھام آشرم (وردھا، مہاراشٹر)، آچاریہ تلسی، ڈاکٹر بشمبھر ناتھ پانڈے، سردار بینعت سنگھ (بعد از مرگ) اور نٹور ٹھکر (مشترکہ طور سے)، گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک افیئرس (کرناٹک)، اندرا گاندھی قومی سنٹر (شانتی نکیتن)، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، شنکر دیال شرما (بعد از مرگ)، پروفیسر ستیش دھون، ایچ وائی شاردا پرساد، رام رحیم نگر سلم ڈویلرس ایسو سی ایشن (احمد آباد)، امن پتھک پیس والنٹیر گروپ (احمد آباد)، رام سنگھ سولنکی اور سنیل تمیچے (مشترکہ طور سے)، آچاریہ مہاپرگیہ، شیام بینیگل، مہاشویتا دیوی، جاوید اختر، ڈاکٹر جے ایس بندوق والا اور ڈاکٹر رام پنیانی (مشترکہ طور سے)، کستوربا گاندھی قومی اسمارک ٹرسٹ (اندور، مدھیہ پردیش)، بلراج پوری، اے آر رحمان اور رام کرشن مشن آشرم، نارائن پور، چھتیس گڑھ (مشترکہ طور سے)، موہن دھاریا، گلزار، ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن، راج گوپال پی وی، ٹی ایم کرشنا اور چنڈی پرساد بھٹ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined