قومی خبریں

چترکوٹ ضمنی انتخابات: کانگریس کی 14133 ووٹ سے جیت

ستنا: مدھیہ پردیش کی چتر کوٹ اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس نے فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی ہے۔ کانگریس

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ستنا: مدھیہ پردیش کی چتر کوٹ اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس نے 14133 ووٹوں سے جیت حا صل کرلی ہے۔ کانگریس کے امید وار نیلانشو چترویدی نے بی جے پی کے شنکر دیال ترپاٹھی کو 14133 ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ فیصلہ آنے سے قبل ہی مدھیہ پردیش بی جے کے صدر نند کمار سنگھ نے اپنی ہار قبول کر لی تھی۔

پہلے مرحلے کی گنتی میں بے جے پی امیدوار 527 ووٹوں سے آگے رہے لیکن اس کے بعد کانگریس امیدوار نے اپنی سبقت بر قرار رکھی، جس کو بی جے پی امیدواربرابری کر نے میں نا کام رہا۔ کل 19 مرحلوں کی گنتی ہوئی جس میں صرف ایک راؤنڈ میں ہی بی جے پی سبقت حا صل کر پائی، با قی مرحلوں میں بی جے پی دھیرے دھیرے کا نگریس امیدوار سے پچھڑ تی گئی۔

Published: 12 Nov 2017, 1:27 PM IST

قبل ازیں چترکوٹ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی ضلع ہیڈ کوارٹر میں صبح آٹھ بجے سے شروع ہونی تھی لیکن جن کمروں میں ای وی ایم کو رکھا گیا تھا ان کی چابیاں گم ہو گئیں اس کے بعد تالا توڑ کر گنتی شروع کرائی گئی۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر واقع سرکاری ہائر سکنڈری اسکول وینکٹ نمبر -1 میں ووٹوں کی گنتی کے لئے 14 ٹیبل لگائی گئیں ہیں۔ ضمنی انتخابات میں نو آزاد سمیت 12 امید وار وں نے اپنی قسمت کو آزمایا ۔ کل 70 ملازمین کو ووٹوں کی گنتی کو انجام دینے کے لئے تعینات کیا گیا۔ سب سے پہلے ڈاک ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے ووٹوں کی گنتی کے ہر راؤنڈ کے بعد امیدواروں کو ملے ووٹ کا اعلان کیا گیا۔

ووٹوں کی گنتی کے مقام پر تین زمرہ میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئےہیں ۔ سیکورٹی کے لئے سی اے پی ایف کی ایک کمپنی کے علاوہ مقامی پولس فورس بھی مو جود ہے۔ چترکوٹ میں 9 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ میں 65.07 فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا تھا۔ یہ ضمنی انتخابات کانگریس ممبر اسمبلی پریم سنگھ کے انتقال کی وجہ سے کرایا گیا تھا۔

Published: 12 Nov 2017, 1:27 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Nov 2017, 1:27 PM IST