پٹنہ: بہار کانگریس کمیٹی برائے انتخابی تشہیر کے سربراہ اور رکنِ راجیہ سبھا اکھلیش سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ کانگریس نے نہ تو کبھی ذاتیات پر مبنی سیاست کی ہے اور نہ ہی آگے کبھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندگان کا شروع سے خیال رکھتی چلی آ رہے ہے اور آگے بھی ایسا ہی کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی کانگریس نے داروغہ پرساد رائے کو بہار کا وزیر اعلیٰ مقرر کر کے پسماندگان کی عزت افزائی کی، اسی طرح رام شرن پرساد سنگھ کو ریاستی کانگریس کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ذات پات کی سیاست کرتے ہیں وہی کانگریس پر یہ الزام عائد کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اکھلیش سنگھ نے کہا، ’’رام جے پال سنگھ کو کانگریس نے بہار کا نائب وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا کام کیا تھا جبکہ بدھ دیو سنگھ، رام لکھن سنگھ یادو، ڈاکٹر رام راج سنگھ اور لال سنگھ تیاگی کو بھی پارٹی نے کافی عزت بخشی۔‘‘ مخالفین پر اشاروں میں نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا، ’’جن لوگوں کو تاریخ کا علم نہیں ہے، نیز انہیں اپنے سینئروں کو مثالی مان کر سیاست سیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھولا پاسوان شاستری جیسے نام بھی کانگریس پارٹی میں ہی تھے۔
Published: undefined
اکھلیش سنگھ نے دعوی کیا کہ کانگریس نے کبھی ذات پات کی سیاست نہیں کی ہے، کانگریس ہمیشہ سماجی انصاف کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ریزرویشن کی بات کر رہے ہیں وہ یہ نہ بھولیں کہ ریزرویشن بھی کانگریس ہی کی دین ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما نے کہا کہ آنے والے انتخابابات میں بھی کانگریس پارٹی اپنی روایت کے مطابق اعلیٰ ذات، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور ای بی سی کا اعزاز کرے گی۔ کانگریس کے سنیئر لیڈر نے کہا، ’’کانگریس کی قیادت ہر معاملہ پر سنجیدہ ہے اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ ہم مانتے ہیں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ان کا سدھار ہم نے کیا ہے اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined