قومی خبریں

ضمنی انتخابات: کانگریس نے ناندیڑ پارلیمانی سیٹ اور گانبیگرے اسمبلی سیٹ کے لیے امیدواروں کا کیا اعلان

مہاراشٹرا کی ناندیڑ پارلیمانی سیٹ کانگریس رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کی موت کے سبب خالی ہوئی تھی، دوسری طرف میگھالیہ کی گانبیگرے اسمبلی سیٹ سے کانگریس رکن اسمبلی اب رکن پارلیمنٹ بن چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس نے آئندہ ضمنی انتخابات کے مدںظر دو الگ الگ صوبوں کی ایک پارلیمانی اور ایک اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں ہونے والے لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے رویندر وسنت راؤ چوہان کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ میگھالیہ کی گانبیگرے اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں جنگ جانگ مارک کو بطور امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل ملک میں جن 2 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں اس میں سے ایک ناندیڑ بھی ہے۔ مہاراشٹرا کی یہ سیٹ کانگریس رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کی موت کی وجہ سے خالی ہو گئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں ان کے بیٹے رویندر وسنت راؤ چوہان کو اس سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ دوسری طرف میگھالیہ کی گانبیگرے اسمبلی سیٹ کانگریس رکن اسمبلی سلینگ اے سنگما کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہو گئی تھی۔

Published: undefined

ایک دیگر لوک سبھا سیٹ جہاں ضمنی انتخاب ہونا ہے وہ ہے کیرالہ کی وائناڈ۔ اس سیٹ سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے زبردست اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کی تھی۔ لیکن انھوں نے امیٹھی میں بھی فتح کا پرچم لہرایا تھا اس لیے بعد میں قانون کے مطابق وائناڈ سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایسے میں وائناڈ میں بھی ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ اس پارلیمانی سیٹ سے کانگریس نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو امیدوار بنانے کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی ملک کے 14 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے لیے بھی تاریخ کا اعلان کیا۔ مہاراشٹر-جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج اور مجموعی طور پر 50 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج ایک ساتھ 23 نومبر کو برآمد ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-06/5093c681-f0c3-4e7c-a3d4-8a2f0bc7a015/Maulana_Arshad_Madani.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    آسام شہریت معاملہ: آرٹیکل 6 اے پر ’سپریم‘ مہر لگنے کے بعد مولانا ارشد مدنی کا اظہارِ خوشی

  • ,
  • بی جے پی لیڈران نرمدا کے کنارے غیر قانونی شراب کی فروخت اور ریت کانکنی میں ملوث: امنگ سنگھار