قومی خبریں

تلنگانہ کی کانگریس حکومت اپنی تمام گارنٹیاں پوری کرے گی: سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام نے ایک خوشحال اور ترقی یافتہ تلنگانہ کی تعمیر کی ذمہ داری کانگریس کو سونپی ہے اور یہ اس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے تمام خوابوں کو پورا کرے۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

سونیا گاندھی / آئی اے این ایس

 

تلنگانہ کی یومِ تاسیس پر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور ریاست کی تیز رفتار ترقی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سونیاگاندھی نے یہ باتیں اپنے پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو پیغام میں کہی ہیں جو یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں نشر کیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تلنگانہ کی حکومت نے سونیاگاندھی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن وہ خرابی صحت کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے ایک خوشحال اور ترقی یافتہ تلنگانہ کی تعمیر کی ذمہ داری کانگریس کو سونپی ہے اور یہ اس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے تمام خوابوں کو پورا کرے۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے کہا کہ آج اس خاص موقع پر میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ میں کانگریس حکومت اپنی گارنٹیوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے تلنگانہ کے ان گنت شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ایک عظیم ریاست کی تشکیل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2004 میں کریم نگر میں تلنگانہ کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ کانگریس ان کے خوابوں کو پورا کرے گی۔ میرے بیان کے بعد ہماری پارٹی میں اختلافات پیدا ہو گئے اور بہت سے لوگوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ مگر آپ کی ہمت اور عزم نے مجھے آپ کے خوابوں کوپورا کرنے کی طاقت اور حوصلہ دیا۔

Published: undefined

کانگریس کی سابق صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں تلنگانہ کے عوام نے انہیں بہت عزت اور پیار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مرکزی تقریب میں وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس دستے کی سلامی لی۔ گزشتہ سال دسمبر میں ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعدحکوت کے لیے یہ پہلا یومِ تاسیس تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined