کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ہند-پاک کی لڑائی (بنگلہ دیش لبریشن آف وار 1971) میں ملی فتح کی 50ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائے گی۔ کانگریس نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی صدارت سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کریں گے۔
Published: undefined
کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق جو 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں اے کے انٹونی، میرا کمار، کیپٹن امرندر سنگھ، پرتھوی راج چوہان، جتندر سنگھ، کرن چودھری، اتم کمار ریڈی، میجر وید پرکاش، شرمشٹھا مکھرجی اور کیپٹن پروین دیوار ہوں گے۔ یہ کمیٹی 1971 کے بنگلہ دیش جنگ آزادی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے پروگراموں کا منصوبہ بنائیں گے اور اس کے لیے کو آرڈنیشن کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سنہ 1971 میں ہند-پاک جنگ میں پاکستان کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میں مشرقی پاکستان آزاد ہو گیا اور بنگلہ دیش کی شکل میں ایک نیا ملک وجود میں آیا۔ 16 دسمبر کو ہی پاکستانی فوج نے شکست تسلیم کر لی تھی۔ ہندوستان میں یہ دن ’یوم فتح‘ کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج کے ذریعہ شکست تسلیم کیے جانے سے 13 دن تک چلی جنگ ختم ہو گئی تھی۔ پاکستان کے جنرل نیازی نے تقریباً 90 ہزار پاکستانی فوجیوں کے ساتھ 16 دسمبر کو ہندوستانی فوج کے سامنے اسلحہ ڈال دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined