کانگریس نے ہفتہ کو بنگلہ دیش میں اقلیتوں پرحملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عبوری حکومت اقلیتی برادریوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔
Published: undefined
پارٹی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، ’’انڈین نیشنل کانگریس امید کرتی ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اقلیتی برادریوں میں اعتماد پیدا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرے گی کہ وہ سلامتی، احترام اور ہم آہنگی کے ماحول میں اپنی زندگی گزارسکیں،‘‘۔
Published: undefined
واضح رہے بنگلہ دیش میں مظاہرین نے شیخ حسینہ کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نہ صرف مستعفی ہونے کے لئے مجبور کیا بلکہ ان کو بنگلا دیش چھوڑنے پر بھی مجبور کیا۔ مظاہروں کی شدت کے بعد بنگلہ دیش میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے نیتجے میں یہ خبریں بھی آئیں کہ لوگوں نے اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس طرح کی خبریں بھی آئیں کہ وہاں پر اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے اقلیتی ہم وطنوں کی حفاظت بھی کی اور ان کی حفاطت کو یقینی بنانے کے لئے چوکیداری بھی کی۔
Published: undefined
نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم کر دی گئی ہے۔ ادھر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما خالدہ ضیاء کو بھی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined