شملہ میونسپل کارپوریشن انتخاب میں کانگریس نے بی جے پی کو زبردست پٹخنی دی ہے۔ 34 میں سے 24 وارڈوں میں کانگریس نے جیت کا پرچم لہرایا ہے، جب کہ بی جے پی کو محض 9 وارڈوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایک وارڈ سی پی ایم کے حصے میں گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی امیدوار اور سابق میئر ستیا کونڈل بھی انتخاب ہار گئی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن شملہ کے 34 وارڈوں کے لیے 2 مئی کو ووٹ ڈالے گئے تھے اور 102 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی تھی۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے میونسپل کارپوریشن شملہ کے انتخاب میں زبردست جیت حاصل کرنے پر امیدواروں، کانگریس کارکنان و عہدیداران کے ساتھ ساتھ شملہ کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
Published: undefined
شملہ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی آج جب گنتی شروع ہوئی تو شروع سے ہی کانگریس امیدوار بیشتر وارڈوں میں اپنے حریفوں پر سبقت بنائے ہوئے نظر آئے۔ جب مکمل نتیجہ سامنے آیا تو بی جے پی دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائی اور کانگریس نے 24 وارڈوں میں جیت حاصل کر لی۔ وارڈ نمبر 3 کیتھو سے کانگریس کی کانتا سیال، وارڈ نمبر 4 اناڈیل سے کانگریس کی ارملا کشیپ، وارڈ نمبر 6 ٹوٹو سے کانگریس کی مونیکا بھاردواج، وارڈ نمبر 7 مجیاٹھ سے کانگریس کی انیتا شرما، وارڈ نمبر 8 بالو گنج سے کانگریس کے دلیپ تھاپا، وارڈ نمبر 9 کچی گھاٹی سے کانگریس کی کرن شرما، وارڈ نمبر 10 ٹوٹی کنڈی سے کانگریس کی اوما کوشل، وارڈ نمبر 11 نابھا سے کانگریس کی سمی نندا، وارڈ نمبر 14 رام بازار سے کانگریس کی سشما کٹھیالا، وارڈ نمبر 15 لووَر بازار سے کانگریس کی امنگ بانگا اور وارڈ نمبر 16 جاکھو سے کانگریس کے اتل گوتم انتخاب جیتے ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح وارڈ نمبر 17 سے کانگریس کی شینم کٹاریا، وارڈ نمبر 18 انجن گھر سے کانگریس کے انکش ورما، وارڈ نمبر 19 سنجولی چوک سے کانگریس کی ممتا چندیل، وارڈ نمبر 21 لووَر ڈھلی سے کانگریس کی وشاکھا مودی اور وارڈ نمبر 22 شانتی وِہار سے کانگریس کے ونیت شرما، وارڈ نمبر 23 بھٹھاکوفر سے کانگریس کے نریندر ٹھاکر، وارڈ نمبر 24 سانگٹی سے کانگریس کے کلدیپ ٹھاکر، وارڈ نمبر ملیانا سے کانگریس کی شانتا ورما، وارڈ نمبر 28 چھوٹا شملہ سے کانگریس کے سریندر چوہان، وارڈ نمبر 29 وکاس نگر سے کانگریس کی رچنا بھاردواج، وارڈ نمبر 30 کنگنادھار سے کانگریس کے رام رتن شرما، وارڈ نمبر 33 کھلینی سے کانگریس کے چمن پرکاش اور وارڈ نمبر 34 کنلوگ میں کانگریس کے آلوک پٹھانیا انتخاب جیتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined