قومی خبریں

’جَل-جنگل-زمین کی حفاظت کے لیے کانگریس پرعزم‘، کھڑگے نے قبائلیوں سے متعلق 6 عزائم کا کیا اظہار

کانگریس صدر کھڑگے نے قبائلیوں سے متعلق جو 6 عزائم ظاہر کیے ہیں اس کو ’سُشاسن‘، ’سُدھار‘، ’سُرکشا‘، ’سواشاسن‘، ’سوابھیمان‘ اور ’سَب پلان‘ نام دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 
IANS

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لگاتار مختلف طبقات کو لے کر اپنے عزائم ظاہر کر رہی ہے۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے قبائلیوں کے فلاح کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے 6 اہم عزائم کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جَل (پانی)-جنگل-زمین کی حفاظت کے لیے کانگریس پرعزم ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے جو 6 عزائم ظاہر کیے ہیں اس کو ’سُشاسن‘، ’سُدھار‘، ’سُرکشا‘، ’سواشاسن‘، ’سوابھیمان‘ اور ’سَب پلان‘ نام دیا ہے۔ ان عزائم سے متعلق انھوں نے اپنے پوسٹ میں تشریح بھی پیش کی ہے جو ذیل میں دیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

1. سُشاسن (بہتر نظامِ حکومت): ایف آر اے (فوریسٹ رائٹس ایکٹ) کے اثرانداز طریقے سے عمل آوری کے لیے ایک قومی مشن قائم کیا جائے گا۔ ایک اسپیشل بجٹ رکھا جائے گا اور خصوصی وَرک پلان تیار کیا جائے گا۔ ہم 1 سال کے اندر سبھی زیر التوا ایف آر اے دعووں کا نمٹارا یقینی کریں گے۔ ہم 6 ماہ کے اندر سبھی نامنظور دعووں کے تجزیہ کے لیے ایک طریقہ کار بنائیں گے۔

Published: undefined

2. سُدھار (اصلاح): مودی حکومت کے ذریعہ تحفظ جنگل و اراضی حصول قوانین میں کی گئی سبھی ترامیم کو کانگریس واپس لے گی، جن سے قبائلیوں کو بڑے پیمانے پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

3. سُرکشا (حفاظت): کانگریس سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ان سبھی بستیوں یا بستیوں کے گروپوں کو درج فہرست علاقوں کی شکل میں نشان زد کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں درج فہرست قبائل سب سے زیادہ ہیں۔

Published: undefined

4. سواشاسن (خود حکمرانی): کانگریس ’پیسا‘ کے مطابق ریاستوں میں قانون بنانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ’گرام سرکار‘ اور ’خود مختار ضلع سرکار‘ کا قیام ہو سکے۔

Published: undefined

5. سوابھیمان (وقار): کانگریس پارٹی کے ذریعہ لایا جانے والا ایم ایس پی کا حق قانون، جو ایم ایس پی کو قانونی درجہ دے گا، وہ چھوٹے جنگلی پیداوار (ایم ایف پی) کو بھی احاطہ میں لے گا۔

Published: undefined

6. سَب پلان (ذیلی منصوبہ): درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے بجٹ وسائل میں متنواز اور مناسب شراکت داری یقینی کرنے کے لیے 1970 کی دہائی کے آخر میں اندرا گاندھی کے ذریعہ شروع کی گئی درج فہرست ذات و قبائل ذیلی منصوبہ کے لیے ’سَب پلان منصوبہ‘ کو 2014 میں مودی حکومت کے ذریعہ ختم کر دیا گیا تھا۔ کانگریس درج فہرست ذات منصوبہ اور قبائلی سَب پلان کو از سر نو فعال کرنے اور اسے قانون کے ذریعہ نافذ کرنے کا اہل بنانے کی گارنٹی دیتی ہے، جیسا کہ کچھ ریاستوں میں کانگریس حکومتوں نے کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined