گجرات اسمبلی انتخاب میں جیت درج کرنے کے لیے سبھی سیاسی پارٹیاں پورے زور و شور سے لگی ہوئی ہیں۔ گزشتہ انتخاب میں کچھ سیٹوں سے پیچھے رہنے والی کانگریس کی تیاری اس بار زوردار ہے۔ پارٹی نے گجرات کے اقتدار میں واپسی کے لیے 42 لیڈروں پر مشتمل ایک اسپیشل ٹیم تیار کی ہے۔ اس کے لیے کانگریس نے 5 بڑے لیڈروں کو زونل آبزرور بنایا ہے، جب کہ 32 لیڈروں کو لوک سبھا آبزرور اور 5 لیڈروں کو ایڈیشنل آبزرور مقرر کیا ہے۔
Published: undefined
زونل آبزرور میں مکل واسنک، موہن پرکاش، پرتھوی راج چوہان، بی کے ہری پرساد اور کے ایچ منیپا کا نام شامل ہے۔ لوک سبھا آبزرور میں 32 نام ہیں جب کہ دیگر 5 ایڈیشنل آبزرور میں شکیل احمد خان، شیواجی راؤ موگے، کانتی لال بھوریا، راجیش للوٹھیا اور جئے کشن کو جگہ دی گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گجرات میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی ’مشن گجرات‘ میں سرگرمی کے ساتھ مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ پارٹی نے بوتھ سطح پر بھی بڑی تیاری کی ہے۔ پارٹی آئندہ 15 دنوں میں مجموعی طور پر 25 میگا ریلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان ریلیوں کے ذریعہ کانگریس گجرات کی 125 اسمبلی سیٹوں کا احاطہ کرے گی اور اس میں پارٹی کے تمام بڑے لیڈران شامل ہوں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گجرات اسمبلی انتخاب کے لیے دو مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گجرات میں پہلے مرحلہ کے تحت 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخاب کے نتائج 8 دسمبر کو برآمد ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز