قومی خبریں

سرمائی اجلاس: کانگریس کا اڈانی بدعنوانی پر پارلیمنٹ میں جامع بحث کا مطالبہ

سرمائی اجلاس سے پہلے کل جماعتی میٹنگ میں کانگریس نے گوتم اڈانی کے خلاف بدعنوانی، منی پور تشدد، شمالی ہندوستان کی آلودگی اور دیگر مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا

<div class="paragraphs"><p>پرمود تیواری / ویڈیو گریب</p></div>

پرمود تیواری / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں کانگریس نے گوتم اڈانی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ یہ الزامات امریکی پراسیکیوٹرز کی جانب سے لگائے گئے ہیں، جن کے مطابق اڈانی گروپ نے شمسی توانائی کے معاہدے حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کو 2300 کروڑ روپے سے زیادہ رشوت دی۔

Published: undefined

کل جماعتی میٹنگ کے بعد کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ اڈانی کا معاملہ ملک کے اقتصادی اور سلامتی مفادات سے جڑا سنگین مسئلہ ہے، اس پر جامع بحث ہونی چاہیے۔ راہل گاندھی نے اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کا وزیراعظم سے قریبی تعلق ہے۔ اپوزیشن نے اس معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ پیر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں متنازعہ صنعت کار گوتم اڈانی کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کے علاوہ منی پور میں تشدد، شمالی ہندوستان میں آلودگی کا مسئلہ، ٹرین حادثہ وغیرہ کے مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو سب سے پہلے اٹھایا جائے اور اڈانی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات سے متعلق معاملے پر پہلے بحث کی جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر تک چلے گا جس میں 16 بل پر بحث ہونے کا امکان ہے۔ ان میں وقف ترمیمی بل بھی شامل ہے، جس کے بارے میں اپوزیشن کا الزام ہے کہ جگدمبیکا پال کی سربراہی میں بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے چیئرمین اس سے متعلق اجلاسوں میں خلل ڈال رہے ہیں، اس لیے جے پی سی کو مزید وقت دینے پر غور کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined