نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے گوتم اڈانی کے خلاف جاری رشوت اور بدعنوانی کے کیس پر مرکزی حکومت سے فوری طور پر جے پی سی (جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر، ابھے دوبے اور دہلی کانگریس کمیٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ انیل بھاردواج نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اڈانی کے خلاف الزامات کی تفصیل پیش کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔
Published: undefined
ابھے دوبے نے کہا کہ جہاں دنیا بھر میں اڈانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، وہیں ہندوستان میں مودی حکومت اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں دکھا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں اڈانی پر الزام ہے کہ اس نے ایک سولر اینرجی معاہدہ حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی افسران کو 2000 کروڑ روپے رشوت دی۔ اس کیس میں اڈانی اور اس کے سات دیگر افسران پر دھوکہ دہی اور رشوت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ اڈانی کی کمپنی نے دو ارب ڈالر کے معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے بدعنوانی کی اور اس کے لیے کئی کوڈ نام استعمال کیے، جیسے ’ایس اے جی‘، ’نومیرو اونو‘، اسنیک‘، ’دی بگ مین‘، ’وی‘ اور نومیرو اون مائنس ون‘۔
Published: undefined
دوبے نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ہنڈن برگ کے انکشافات کے بعد سے ہی اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کی مانگ کر رہی ہے اور اس کے لیے جے پی سی کی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی مکمل حمایت کے تحت اڈانی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ اگر جے پی سی تشکیل دی جاتی ہے، تو اس سے اڈانی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہو جائے گا اور یہ معلوم ہو گا کہ ان کی کمپنیوں میں کس کس کا پیسہ لگا ہوا ہے۔
Published: undefined
دوبے نے کہا کہ مودی حکومت کا کاروباری دوستوں کے حق میں اقدامات کرتے ہوئے ملکی وسائل کو ان کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اڈانی کو ملک کے بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور سولر معاہدوں جیسے اہم منصوبوں کے ذریعے مضبوط بنا رہی ہے، جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے، کیونکہ اس سے چند سرمایہ داروں کو تو فائدہ ہو رہا ہے لیکن عام لوگ غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
دہلی کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ انیل بھاردواج نے کہا کہ دہلی کی عوام میں کانگریس کی 'دہلی نیائے یاترا' کو زبردست حمایت مل رہی ہے۔ اس یاترا کا مقصد دہلی والوں کو انصاف دلانا ہے اور یہ اب تک 42 اسمبلی حلقوں میں کامیابی سے سفر کر چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب مرکزی سطح کے کانگریسی رہنما بھی اس یاترا میں شامل ہوں گے اور عوام سے ملاقات کریں گے۔
بھاردواج نے کہا کہ دہلی کی عوام میں تبدیلی کی خواہش بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ 'دہلی نیائے یاترا' میں عوام کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں ہونے والے انتخاب میں دہلی میں بڑا سیاسی بدلاؤ آئے گا اور کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined