قومی خبریں

مہاراشٹرا کی اعلی آئی پی ایس افسر رشمی شکلا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: کانگریس

کیا انتخابی کمیشن صرف غیر بی جے پی ریاستوں میں ہی سختی کرتا ہے؟ کیا بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں؟

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

 

انتخابی ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کے دوران آئی پی ایس افسر رشمی شکلا کی نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈھے نے انتخابی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے اور رشمی شکلا کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Published: undefined

اتل لونڈھے نے کہا کہ تلنگانہ میں بھی ایک پولیس افسر نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کے دوران ایک وزیر سے ملاقات کی تھی، جس پر انتخابی کمیشن نے فوری کارروائی کی تھی۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انتخابی کمیشن صرف غیر بی جے پی ریاستوں میں ہی سختی کرتا ہے؟ کیا بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں؟ یہ دوہرے معیار کا سوال ہے، جو جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ ہے۔

Published: undefined

اتل لونڈھے نے مزید کہا کہ رشمی شکلا پر پہلے بھی اپوزیشن رہنماؤں کے فون ٹیپ کرنے جیسے سنگین الزامات لگ چکے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے مطالبے پر انہیں پولیس ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، لیکن اب انتخابی عمل کے دوران ان کی وزیر داخلہ سے ملاقات انتخابی ضابطۂ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

اتل نے کہا کہ ایسے اقدامات انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہیں، اور انتخابی کمیشن کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر رشمی شکلا کے خلاف کارروائی کرے تاکہ جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد بحال رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined