قومی خبریں

کانگریس نے شیو سینا کو اسی کے گھر میں دی شکست، ذیشان بابا صدیقی کی شاندار جیت

مہاراشٹر کی باندرا ایسٹ ایک وی آئی پی سیٹ ہے، ٹھاکرے خاندان کی رہائش ’ماتو شری‘ اسی علاقہ میں واقع ہے۔ طویل مدت تک اس سیٹ پر شیو سینا کا قبضہ رہا لیکن اس مرتبہ اسے کانگریس نے شکست سے دو چار کرا دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی-شیوسینا اتحاد دوبارہ حکومت سازی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں لیکن شیو سینا اپنے ہی گھر میں انتخاب ہار گئی ہے۔ شیوسینا کے امیدار کو کانگریس کے ذیشان بابا صدیقی نے ہرایا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات 2019 میں شیوسینا اگرچہ ’کنگ میکر‘ ضرور بن کر ابھری ہے لیکن وہ باندرا ایسٹ کی سیٹ کا دفاع نہیں کر سکی، جو کہ ایک وی آئی پی سیٹ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ باندرا ایسٹ علاقہ میں ٹھاکرے خاندان کا گھر ’ماتشوشری‘ موجود ہے۔ یہ نشست پچھلے الیکشن میں شیو سینا کے قبضہ میں چلی گئی تھی لیکن پھر وہ اس اسمبلی انتخابات میں اس نشست سے محروم ہوگئی۔ اس نشست پر کل 13 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے تھے۔

Published: undefined

باندرا ایسٹ سے شیوسینا کے امیدوار وشوناتھ مہادیشور کو اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار ذیشان بابا صدیقی سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غورطلب ہے کہ ذیشان صدیقی کے والد بابا صدیقی اس نشست پر لگاتار سال 1999، 2004 اور 2009 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ لیکن 2014 میں یہ نشست ان کے ہاتھ سے چلی گئی تھی اور اس پر شیوسینا کے پرکاش بالا ساونت کا قبضہ ہو گیا تھا۔ اب 5 سال کے بعد یہ نشست ایک بار پھر بابا صدیقی خاندان نے حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined