قومی خبریں

مودی کا ریموٹ کنٹرول والا بیان کھڑگے کی توہین: کانگریس

حقیقت میں مودی اپنی پارٹی کے سماجی انصاف کے جھوٹے دعووں کے برعکس اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں کہ کھڑگے کیسے کانگریس کے صدر بن گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے کہا ہے کہ ملکارجن کھڑگے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا ریموٹ کنٹرول والا بیان نہ صرف مسٹر کھڑگے بلکہ اس طبقے کی بھی توہین ہے جس سے مسٹر کھڑگے تعلق رکھتے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی کا بیان سیاسی نہیں ہے بلکہ اس طبقہ کے لوگوں پر حملہ ہے جس سے مسٹر کھڑگے کا تعلق ہے۔ مسٹر مودی کا یہ بیان اس برادری کی توہین ہے جس سے مسٹر کھڑگے تعلق رکھتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "وزیر اعظم مودی نے وطن کے بیٹے، ہماری پارٹی کے رہنما  مسٹر کھڑگے کی توہین کی ہے۔ یہ ہلکا پھلکا سیاسی بیان نہیں ہے بلکہ ان لوگوں پر براہ راست اور سخت حملہ ہے جو معاشرے کے مظلوم پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں لیکن عوامی زندگی میں کامیابی کا بڑا ہدف حاصل کر چکے ہیں۔

Published: undefined

مسٹر وینوگوپال نے کہا، "حقیقت میں، مسٹر مودی اپنی پارٹی کے سماجی انصاف کے جھوٹے دعووں کے برعکس اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں، یہ کانگریس ہی ہے جو جمہوری طریقے سے اتنے قدرآور لیڈر کو اعلیٰ عہدے تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ "مسٹر کھڑگے کا چھ دہائیوں کا سیاسی سفر ہندوستان کی تاریخ میں بے مثال ہے اور لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ اب تک کہا جاتا تھا کہ وزیر اعظم ریموٹ کنٹرول سے کام کرتے تھے لیکن اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسٹر کھڑگے بھی ریموٹ کنٹرول سے کام کرتے ہیں"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined