نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح جب ملک سے خطاب کیا تو امید تھی کہ وہ منریگا کارڈ ہولڈروں، کسانوں، ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے مفاد میں کوئی ٹھوس اعلان کریں گے لیکن ان امور پر خاموشی اختیارکرکے انہوں نے ملک کو مایوس کیا ہے۔ نیز وزیر اعظم مودی کے جمعہ کی صبح کو جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں بصیرت کا فقدان ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ دس دنوں میں ملک میں ضروری اشیا کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور لوگوں کو پوری طرح سے ضروری اشیا کی سپلائی نہیں ہو پا رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ ملک میں جگہ جگہ ضروری اشیا کی آمدورفت میں رخنہ آیا ہے جس کی وجہ سے ریاستوں میں ضروری اشیا کی کمی ہورہی ہے۔ تمام ریاستوں کی سرحدیں سیل ہیں اور 60فیصد ٹرک سڑکوں پر نہیں ہیں۔ ملک میں تقریباََ سوا سوکروڑ کرانہ کی دکانیں ہیں لیکن سامان کی کمی کی وجہ سے مشکل سے لاکھ یا سوا لاکھ کرانہ دکانیں ہی کھل پارہی ہیں۔
Published: undefined
ترجمان نے کہاکہ سپلائی چین متاثر ہونے سے ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ سبزی، دال، آٹا، چاول وغیرہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ ٹرانسپورٹ لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے آٹا، دالیں، سبزیاں دو گنی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں لیکن اس کا فائدہ کسان کو نہیں مل پارہا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعطم کی تقریر بصیرت سے محروم: ششی تھرور
Published: undefined
کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان ششی تھرور نے وزیر اعظم مودی کے اس ویڈیو پیغام کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے اتوار کی شب 9 بجے بتی جلانے کی اپیل کی ہے۔ تھرور نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر میں مستقبل کی کوئی بصارت نہیں ہے۔
Published: undefined
تھرور نے ٹوئٹ کیا، ’’پردھان شومین کو سنیئے، ان کے بوجھ، ان کی مالی فکر کو دور کرنے کے لئے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔ مستقبل کے برے میں کوئی بصیرت نہیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے بعد وہ کیا فیصلہ لینے جا رہے ہیں۔ ہندوستان کے ’فوٹو-آپ‘ وزیر اعطم نے صرف ’فیل گُڈ‘ کا ماحول بنایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined