نئی دہلی: وزیر اعظم مودی کی جانب سے راجیہ سبھا میں کی گئی تقریر پر کانگریس نے جوابی حملہ بولا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعطم مودی کی تقریر صرف اپنی تعریف کے لئے تھی، انہوں نے صرف تکبر کی باتیں کیں، کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ا عظم مودی نے بے روزگاری، مہنگائی، اڈانی بحران، نجکاری کسی موضوع پر جواب نہیں دیا۔ وزیر اعظم صرف اپنی شان میں قصیدے پڑھنے میں مصروف رہے۔ ان کا یہ کہنا کہ ایک آدمی ملک کو بچا سکتا ہے اور وہ سب پر بھاری پڑ رہے ہیں، یہ صرف اور صرف ان کے تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
وہیں، کانگریس نے وزیر اعظم مودی کی راجیہ سبھا میں دی گئی تقریر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر نشانہ لگایا ہے۔ پارٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے وزیر اعظم کی تقریر کے اس حصہ کو شیئر کیا جس میں کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ’’ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا ہے!‘‘
Published: undefined
کانگریس نے ٹوئٹ میں لکھا ’’ملک نہیں بھولا ہے، کورنا کے دور میں گنگا کے ساحل پر لگے لاشوں کے انبار کو، آکسیجن کی کمی سے تڑپ کر مرے لوگوں کو، 700 سے زیادہ کسانوں کی شہادت کو۔ اب ایسے بھار (بوجھ) سے ملک کو آزادی چاہئے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ملک دیکھ رہا ہے کہ ایک اکیلا شخص اتنوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔ میں ملک کے لئے جیتا ہوں۔ میں ملک کے لئے کچھ کرنے نکلا ہوں۔ ‘‘ وہیں اس دوران حزب اختلاف کے ارکان ’مودی-اڈانی بھائی بھائی‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز