قومی خبریں

سیلم پور اسمبلی کے چوہان بانگر وارڈ میں کانگریس کونسلر کی اس منصوبہ بندی کی ہو رہی چو طرفہ ستائش

کانگریس کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ چوہان با نگر وارڈ کو ایک مثالی وارڈ بنانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں جس میں ہمیں کامیابی اور عوام کی بھرپور حمایت مل رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

 

نئی دہلی: سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے چوہان با نگر وارڈ 227 سے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے مقامی لوگوں کے ساتھ چوہان با نگر کی گلی نمبر 18 اور 19 کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اب یہ دونوں گلیاں بھی نالیوں سے پاک ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر گلی کے لوگوں نے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہان با نگر وارڈ میں نالی مکت یعنی گلیوں کو نالیوں کو پاک بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ تاہم یہ کام سو فیصد کامیاب ہوتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ اس سے گلیوں میں گندگی نہیں پھیلتی۔

گلی کی تعمیر کے وقت پانی کی سطح وغیرہ کا خاص خیال رکھا گیا تھا تاکہ بارش کا پانی آسانی سے نکل سکے۔لوگوں نے کہا کہ ہم چودھری زبیر احمد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی نگرانی میں گلی کی تعمیر کروائی۔

Published: undefined

افتتاح کے بعد کونسلر شگفتہ چودھری نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہان با نگر وارڈ کو ایک مثالی وارڈ بنانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں اور اس سمت میں ہمیں کامیابی اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ چوہان با نگر وارڈ کی گلیوں کو نالیوں سے پاک بنایا جائے گا، عوام سے کئے وعدے کے مطابق گلیوں کی از سر نو تعمیر کے ساتھ ساتھ گلیوں کو ایک کے بعد ایک نا لیوں سے پاک بنایا جا رہا ہے۔ آج چوہان با نگر کی گلی نمبر 18 اور 19 کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اس گلی میں پچھلی گلیوں کی طرح نالی نہیں بنی ہے۔

Published: undefined

زبیر احمد نے کہا کہ ہم چوہان با نگر وارڈ کو صفائی کے حوالے سے ایک مثالی وارڈ بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، جس کے لیے سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ گلیوں کی تعمیر کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ گلیاں صاف ستھری کیسے رہیں۔ پہلے بارش کا پانی گلی میں جمع ہو جاتا تھا اور گندگی پھیلتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، اس طرح گلیوں کی تعمیر کی جا رہی ہے کہ بارش کا پانی بہہ جاتا ہے اور سڑکوں پر جمع نہیں ہوتا۔ آج وارڈ کے عوام کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کے کئے گئے وعدے بروقت پورے ہونے سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر کونسلر شگفتہ چودھری زبیر، بابر پور ضلع کانگریس صدر چودھری زبیر احمد، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، مخمور علی، بلال قریشی، فیروز حیدر، محمد شارق، کلو بھائی، حفیظ چاچا، احمد حسین، ساجد انصاری، ناصر علی، سلیم احمد، عاطف انصاری عمران بھائی موٹر والے، گڈو بھائی، ظفر بھائی، یوسف بھائی، سرتاج احمد، شاداب حسن، جرار احمد، افسر خان، خالد خان، صدام خان، راؤ نوید، ظفر چودھری، محمد توحید، مقیم احمد، محبوب ادریسی، مرزا شوقین، قاسم سیفی، ندیم رائین، محمد عامر، عاصم حسین، محمد شکیل کے علاوہ گلی محلوں کے ذمہ داران سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined