کانگریس نے اتوار کے روز کیرالہ کے ضلع ایرناکلم میں ایک مذہبی مقام پر بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس واقعہ کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی اور ترواننت پورم سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ان دھماکوں کو کیرالہ کی رنگارنگی ثقافت کو توڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل مذمت واردات ہے اور جنہوں نے یہ سازش رچی ہے انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ اس معاملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا، "کیرالہ میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران جو دھماکہ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ ایک مہذب معاشرے میں تشدد اور خونریزی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو سکتی ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف پورا ملک متحد ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
Published: undefined
مسٹر وینوگوپال نے کہا، "کانگریس پارٹی کیرالہ کے ایرناکلم میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتی ہے۔ ہم کیرالہ کے خلاف رچی جا رہی سازش اور کثرت میں وحدت کی روایت کو توڑنے کی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے غیر جانبدارانہ اور تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کانگریس پارٹی کیرالہ کے لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ متحد رہیں اور ان شرپسند عناصر کو شکست دیں۔
Published: undefined
قبل ازیں مسٹر ششی تھرور نے کہا، "میں کیرالہ میں ایک معمول کے مذہبی اجتماع پر بم حملے کی خبر سے صدمے اور رنجیدہ ہوں۔ میں اس واقعہ کی سخت مذمت کرتا ہوں اور پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ہم اپنی ریاست کو قتل و غارت سے بچائیں گے۔ میں تمام مذاہب کے رہنماؤں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی بربریت کی مذمت کریں اور اپنے پیروکاروں کو ایسے واقعات کے خلاف متحد ہونے کا درس دیں"۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کیرالہ کے ایرناکولم میں عیسائی برادری کے کنونشن سینٹر میں دھماکے ہوئے جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور 40 لوگ زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کرسچن کنونشن سنٹر میں ہوا جس کے بعد مرکزی حکومت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined