قومی خبریں

ہریانہ میں کانگریس کی دوسری فہرست جاری، بنسی لال کے پوتے اور پوتی آمنے سامنے

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس سے پہلے کانگریس نے ہریانہ کے لئے اپنے 32 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے اپنی دوسری فہرست میں نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو کانگریس نے 32 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اب کانگریس نے ہریانہ میں اب تک  اپنے کل 41 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے اپنی دوسری فہرست میں تھانیسر سے اشوک اروڑہ، گنور سے کلدیپ شرما، اوچنا کلاں سے برجیندر سنگھ، ٹوہانہ سے پرم ویر سنگھ، توشام سے انیرودھ چودھری، میہم سے بلرام ڈانگی، ننگل سے منجو چودھری، بادشاہ پور سے وردھن یادو اور گروگرام سے موہت گروور کو ٹکٹ دیا ہے۔

Published: undefined

دوسری فہرست میں جن نو امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سب سے بڑا نام سابق ایم پی برجیندر سنگھ کا ہے۔ برجیندر سنگھ، جو چودھری بیرندر کے بیٹے ہیں اور حصار سے ایم پی رہ چکے ہیں، کو اوچنا کلاں سیٹ سے سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کے خلاف میدان میں اتارا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے چودھری باپ بیٹے نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں گھر واپس آ گئے تھے۔

Published: undefined

انیرودھ چودھری کو توشام سے کرن چودھری کی بیٹی شروتی چودھری کے خلاف ٹکٹ ہے۔ انیرودھ سابق وزیر اعلیٰ بنسی لال کے پوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سیٹ پر بنسی لال کے پوتے اور پوتی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ موہت گروور کو گروگرام سے اور وردھن یادو کو بادشاہ پور سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ دونوں پارٹی کے نوجوان چہرے ہیں۔ اس کے علاوہ گنور سے کلدیپ شرما اور تھانیسر سے اشوک اروڑہ کو ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ٹوہانہ سے پرم ویر سنگھ اور میہم سے بلرام ڈانگی کو میدان میں اتارا ہے۔

Published: undefined

ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے اب تک 41 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل 6 ستمبر کو کانگریس نے دو فہرستیں جاری کی تھیں اور کل 32 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ پہلی فہرست میں کانگریس نے ریاست کی کئی اہم سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

پہلی فہرست میں کانگریس نے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کو جگہ دی ہے، اس بار وہ گڑھی سامپلا کلوئی سیٹ سے قسمت آزمائیں گے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے پہلوانی  کے ذریعہ سیاست میں آنے والی ونیش پھوگاٹ کو جولانہ سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

پہلی فہرست میں کانگریس نے نوح اسمبلی سیٹ سے آفتاب احمد، پنہنا سے محمد الیاس، فیروز پور جھرکہ سے ممن خان انجینئر، ریواڑی سیٹ سے چرنجیو راؤ اور سدھورا سے رینو بالا کو انتخابی جنگ میں اتارا ہے۔واضح رہے کہ اگلے ماہ 5 اکتوبر کو ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ جبکہ تمام نشستوں پر ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ اسمبلی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، ایسے میں کانگریس اپنی انتخابی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined