قومی خبریں

کانگریس چنتن شیویر: راہل گاندھی سمیت 70 لیڈران ٹرین سے جائیں گے ادے پور، 2 کوچ بُک

کانگریس سیاسی، معاشی اور تنظیمی محاذ پر مستقبل کی پالیسی تیار کرنے کے لیے ادے پور میں تین روزہ چنتن شیویر منعقد کر رہی ہے، یہ پارٹی کی طرف سے منعقد کیا جا رہا اب تک کا چوتھا چنتن شیویر ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

کانگریس نے سابق پارٹی صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے چنتن شیویر میں راجستھان کے ادے پور جانے کے لیے ٹرین کے دو کوچ بُک کرائے ہیں۔ کانگریس کے تقریباً 70 لیڈران تین روزہ چنتن شیویر میں حصہ لینے کے لیے دہلی سے ادے پور ٹرین سے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس نے اس کے لیے ایک ٹرین کے دو ڈبے بک کیے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی نے وزارت ریل سے الگ بوگی کے لیے رابطہ کیا تھا۔ دیگر لیڈروں کے ساتھ راہل گاندھی بھی جمعرات، 12 مئی کو دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے ادے پور کے لیے میواڑ ایکسپریس ٹرین سے سفر کریں گے۔ جانکاری کے مطابق رات بھر کا سفر ہونے کے سبب راہل گاندھی نے ٹرین سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 744 کلومیٹر کے اس سفر میں 12 گھنٹے 20 منٹ کا وقت لگے گا۔ اس دوران ٹرین 16 اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے اودے پور پہنچے گی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے پیر کی شام کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں اس ٹرین سے ادے پور جانے کا فیصلہ پارٹی کے دیگر لیڈروں سے شیئر کیا۔ حالانکہ راہل گاندھی نے یہ پارٹی لیڈروں پر چھوڑ دیا کہ وہ چنتن شیویر میں حصہ لینے کے لیے وہاں کیسے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش اور وویک بنسل جیسے سینئر لیڈروں سمیت 70 سے زائد لیڈر ٹرین سے ادے پور جائیں گے۔ حالانکہ کانگریس جنرل سکریٹری اور چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا اس ٹرین سے سفر نہیں کریں گے۔ ٹرین سے سفر کرنے کا یہ منصوبہ صدر رام ناتھ کووند کے ذریعہ ٹرین سے کانپور کے سفر کرنے کے کچھ وقت بعد کانگریس پارٹی کی طرف سے طے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس سیاسی، معاشی اور تنظیمی محاذ پر مستقبل کی پالیسی تیار کرنے کے لیے ادے پور میں تین روزہ چنتن شیویر منعقد کر رہی ہے۔ یہ پارٹی کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے اب تک کا چوتھا چنتن شیویر ہے۔ اس شیویر (کیمپ) میں پارٹی کے کل 422 لیڈران حصہ لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined