قومی خبریں

عام انتخابات 2019: کانگریس نے جاری کی پانچویں فہرست، ابھیجیت کو بھی ملا ٹکٹ

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری اپنی پانچویں فہرست میں اتر پردیش کے میرٹھ سے او پی شرما کا ٹکٹ کاٹ کر ہریندر اگروال کو امیدوار بنایا ہے۔ غازی آبادی سے ڈالی شرما کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کے لیے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں اتر پردیش، مغربی بنگال، تلنگانہ، آندھرا پردیش، آسام، اڈیشہ اور لکشدیپ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں کل 56 نام ہیں جن میں تین اتر پردیش سے، 11 مغربی بنگال سے، ایک لکشدیپ سے، 7 تلنگانہ سے، 6 اڈیشہ سے، 5 آسام سے اور 23 امیدوار آندھرا پردیش سے ہیں۔

Published: undefined

پارٹی نے مغربی اتر پردیش کی میرٹھ سیٹ سے اپنا امیدوار بدل دیا ہے۔ یہاں سے او پی شرما کی جگہ ہریندر اگروال کو اتارا گیا ہے جب کہ غازی آباد سے ڈالی شرما، بلند شہر سے بنشی لال پہاڑیا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی کو جانگیر پور اور سابق وزیر اور مغربی بنگال کانگریس صدر رہے ادھیر رنجن چودھری کو برہام پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مجموعی طور پر اب تک 137 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے اڈیشہ اسمبلی انتخاب کے لیے 36 اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے 132 امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined