امیدوار اعلان ہونے کے باوجود سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رکنیت اختیار کرنے کے بعد سرخیوں میں آنے والے کانگریس کے سابق ایم ایل اے یوسف علی نے جمعرات کو ایس پی صدر اکھلیش یادو پر انہیں گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ کانگریس کے سپاہی ہیں اور اپنے فعل پر پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سےمعافی مانگتے ہیں۔
Published: undefined
تقریباً چھ دن پہلے کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست میں اتر پردیش کے رام پور کی چمروا سیٹ سے یوسف علی کا نام شامل تھا لیکن اسی دن علی نے لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ سابق ایم ایل اے کے اچانک پارٹی بدلنے سے کانگریس کی خاصی بدنامی ہوئی تھی۔
Published: undefined
یوسف علی نے جمعرات کو ایک ویڈیو جاری کیا جس میں یوپی انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور دیگر عہدیداروں سے اپنے فعل کے لیے معافی مانگی اور کہا کہ وہ کانگریس کے سپاہی تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ دراصل انہیں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے گمراہ کیا تھا۔ ایس پی مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر دیکھتی ہے اور اس طبقے کا بھلا نہیں کرسکتی۔ مسلمانوں کی واحد خیر خواہ کانگریس پارٹی ہے۔
Published: undefined
یوسف علی نے چمروا اسمبلی سیٹ سے 2012 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اس نشست پر 2012 میں پہلی بار الیکشن ہوا تھا۔ 2017 کے انتخابات میں شکست کے بعد یوسف بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ پھر کانگریس نے انہیں ریاستی جنرل سکریٹری بنایا تھا۔ کانگریس نے انہیں چمروا اسمبلی سیٹ سے امیدوار اعلان کیا تھا۔ کانگریس سے ٹکٹ ملنے کے باوجود وہ ایس پی میں شامل ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز